Sunday, 19 January 2025

ایمز ٹی وی (اٹک) صوبہ پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے کوہاٹ روڈ پرایک گاڑی اوربنوں سے آنے والی ایک کوسٹر میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(کراچی) ایمز ٹی وی ،رینجرز اور پولیس مقابلوں میں ۲ دہشت گرد ۲ گینگسٹر سمیت ۵ ملزمان مارے گئے شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد بھی جان سے گئے کراچی میں امن کیلئے رینجرز پر عزم ہے ،تیسر ٹاﺅ ن میں دہشت گردوں کی طلاع پر رینجرز نے کارروائی کی،دہشت گردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ،جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ،ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عدنان بلوچ ،اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان قتل سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کے مطلوب تھے ،مومن آباد میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ،ملزمان گاڑی چھوڑ کے فرار ہوگئے ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت تعلیم کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے اور اس ضمن میں صوبوں کے ساتھ مل کر ومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے سے متعلق تمام دعوؤں کے باوجود ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی حتمی مسودہ تیار نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی نصاب کونسل بنائی گئی تھی جس نے تمام صوبوں کےساتھ ملکر یکساں نصاب پالیسی بنانی تھی تاہم کونسل کی جانب سے سوائے اجلاس منعقد کروانے کے کوئی پیش رفت نہ کی جا سکی. ذرائع کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی قومی نصاب پالیسی کا حتمی مسودہ بھی تیار نہ کیا جا سکا، ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان ابھی تک نصاب کونسل پر تمام صوبوں کو متفق کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے. واضح رہے کہ اس حوالے سے بین الصوبائی ایجوکیشن منسٹرز کانفرنسس کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک قومی نصاب کونسل کے حوالے سے صوبوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے

کوئٹہ ( ایمز ٹی وی) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نا معلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے واقع کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچ سرزمین کی حفاظت کے لئے ریاست اور چائنا سمیت کسی بھی سامراجی ممالک کو اپنی سرزمین پر سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دینگے جو بلوچ قوم کی منشاءکے خلاف ہو یہ حملے سرزمین کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے ۔

ایمزٹی وی(انڑنیشنل) شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اوردوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والے شہریوں کوسنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ ’’دابق‘‘میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کوخبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کاانجام بھی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔ واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث لاکھوں افراد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جب کہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے کے دوران تارکین وطن کی کئی کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں وہاڑی چوک کے بس اسٹینڈ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور ساٹھ افراد ذخمی ہوگئے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آکر تباہ ہوگئیں ، سات سے آٹھ رکشے بھی متاثر ہوئے جبکہ دو دکانیں بھی جل گئیں۔ پی او ملتان اظہر اکرام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ اور دو مشکوک لوگوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ دھماکا موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم سے ہوا جو موٹر سائیکل میں نصب بارود کا دھماکہ لگتا ہے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تا حال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

(کراچی )ایمز ٹی وی ،مفتی نظام الدین شامزئی اور مولانا عبدالمجید دین پوری کا قاتل کراچی ایف بی ایریا سے پکڑا گیا ،وصی حیدر نے انسپکٹرناصر الحسن کے قتل کا بھی اعراف کیا ،تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے معروف عالم دین مُفتی نظام الدین شامزئی مولانا عبدالمجید دین پوری ،حافظ محمد احسان سمیت دیگر مذہبی شخصیات کے قتل کا اعراف کر لیا ہے ،ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کے مطابق پولیس انسپکٹر ناصر الحسن ،ہا ئیکورٹ کے ملازم بشیر احمد سمیت ملزم دیگر افراد کے قتل میں ھی ملو ث رہا ہے ،پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر خونریزی کے لیے 2002 میں حیدرآباد سے کراچی منتقل ہونے والے ٹارگٹ کلر وصی حیدر نے 31 مئی 2004 کومفتی شامزئی کو قتل کیا تھا،حکومت نے مفتی شامزئی کے قاتل کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام رکھا تھا،جبکہ مولانا عبدالمجید دین پوری 31 جنوری 2013 کو وصی حیدر کی بارود اُگلتی گولیوں کا نشانہ بنے

پسنی ( ایمز ٹی وی ) ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں ۔لیویز حکام نے علاقے بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بروز اتوارپسنی کے نواحی علاقے گرانی سے تین نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ تینوں مقتولین کے جسموں اور سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت جمیل ، ماجد اور قیصر کے نام سے ہوئی ہیں ،تینوں افراد کی نعشوں کو گوادر کے مقام میشیال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں انکا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ،لواحقین کی تلا ش کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی جائیں گی ۔واقع کے بعد لیویز سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سخت ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ٹارگٹڈ آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔