Sunday, 12 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(لاہور) بھارتی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے ہدایتکار کبیر خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب کو رائلٹی دینے کی یقین دہانی کر ادی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا مشہور زمانہ نیوز بیپر بھی شامل ہے جسکے بعد پاکستانی صحافی کی دونوں ممالک میں مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ چاند نواب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کے ڈائریکٹرکبیر خان نے فون کیا ہے اور انھیں رائلٹی دینے کا بھی یقین دلایا ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور) انجمن تاجران پاکستان نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجر بینکوں کی جانب سے عائد ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ نعیم میر کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔جس میں مختلف تاجر تنظیموں نے شرکت کی اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تین فیصد کمی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی(کراچی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق شفقت حسین کو 4 اگست کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ 4 مرتبہ جاری اور پھر اس پر عمل درآمد ملتوی کیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ بھی شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی اپیل مسترد کر چکی ہے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ٹی ایم اوز کی اسامیوں کیلئے اگست میں امتحانی شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔پنجاب کے بیشتر علاقوں سے تعلق رکھنے والےہزاروں امیدواروں میں اگست میں امتحانی شیڈول جاری کئے جائیں گے ۔ جبکہ ان امیدواروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے امتحانات کو ملتوی کیا جائے اور حالات نورمل ہوجاے کے بعد انکا انعقاد کیا جائے ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) آل پاکستان اسکول ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید خالد شاہ نے وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے پر صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

سید خالد شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ میر ہزار خان بجارانی پرائیوٹ اسکولوں کو در پیش مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے اور نجی اسکولوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیںگی ۔