Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہیکرز کی جانب سے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے پرنسپلز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ہیکرز کی جانب سے خود کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے افسران ظاہر کرکے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے پرنسپلز سے فنڈز کے نام پر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہیکرز خود کو سکولوں ،کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ ظاہر کرکے والدین سے بھی فنڈز جمع کرانے کے نام پر پیسے بٹور سکتے ہیں۔

سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت محی الدین وانی نے ایف آئی اے کو ہیکرز کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لئے باضابطہ آگاہ کر دیا اور پرنسپلز ،اساتذہ اور والدین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نےپاکستان کوجیت کےلئے 146 رنز کاہدف دےدیا

بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کیخلاف پہلی بار سیریز جیتیں، یہ ہماری کرکٹ کیلئے تاریخی موقع ہوگا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اسپنر ابرار احمد اور طیب طاہر کا ڈیبیو ہوگا جبکہ محمد حسنین اور حسیب اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

مایا علی نے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے مدینہ منورہ سے بھی چند تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں انہیں خاندان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ مایا علی نے غلافِ کعبہ کسویٰ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔

عمرہ ادا کرنے پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

سندھ کی قدیم تہذیب، تاریخ، روایات، فنون اور رسم رواج کو اجاگر کروانے کیلئے منعقد ہونے والا سندھ کرافٹ فیسٹیول اپنے اختتام کوپہنچ گیا۔

میلے کے اختتامی روز متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید، قونصل جنرل بخیت عتیق اور صوبائی وزرا نے فیسٹیول کا دورہ کیا، ہنرمندوں سے گفتگو کی، اور ثقافتی اشیا خریدیں۔

سندھ کرافٹ میلہ سندھ کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین کیلئے روزگار کا بھی بڑا ذریعہ ثابت ہوا۔

سندھ کرافٹ فیسٹیول تین روز تک صوبے کی ثقافت، روایات اور ہنر کے رنگ بکھیرتا رہا، میلے میں 90 سے زائد اسٹالز پر دیہی خواتین کی بنائی ہوئی اجرک، رلی، سندھی ٹوپی اور دستکاری سمیت ہاتھوں سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں۔

شرکاء نے فیسٹیول کےانعقاد کو درست سمت میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کے ذریعے جہاں صوبے کا خوش نما چہرہ دنیا نے دیکھا تو وہیں دیہی خواتین کو روزگار بھی میسر آیا۔

تین روزہ فیسٹیول کے اختتام پر مقامی گلوکاروں نے سربکھیرتے ہوئے روایتی موسیقی سے میلے کی شان بڑھائی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے شوہر سے طلاق کا تعلق اے آر رحمان سے ہونے کی افواہوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب موہنی ڈے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’’میرے پاس ایسی بہت سی شخصیات ہیں جو میرے لیے والد کا درجہ رکھتی ہیں جو میری زندگی میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، میں واقعی خوش قسمت اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری پرورش میں اہم کردار ادا کیا اور اے آر رحمان ان میں سے ایک ہیں جن کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔

گٹارسٹ نے کہااے آر رحمان بالکل میرے باپ کی طرح ہیں بلکہ وہ میرے والد سے عمر میں تھوڑے ہی چھوٹے ہوں گے، ان کی بیٹی میری عمر کی ہے، ہم لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت ہے۔

موہنی ڈے نے مزید کہا میں نے ان کے بینڈ کے ساتھ تقریباً 8 سال کام کیا، 5 سال قبل ہی میں امریکا آئی اور یہاں کام کررہی ہوں، برائے مہربانی پرائیویسی کا خیال رکھیں، یہ ذاتی معاملہ ہے اور اس میں دخل اندازی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہے، برائے مہربانی دوسروں پر رحم کریں۔

گٹارسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ 'میرے اور اے آر رحمان کے خلاف غلط معلومات اور بے بنیاد مفروضوں، دعوؤں کو دیکھنا ناقابل یقین ہے، میڈیا نے میری اور اے آر رحمان کی طلاق کے واقعات کو جوڑ کر مجھے مجرم بنادیا ہے، میں نے 8 سال اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا ، میں ان کے بچوں کی طرح ہوں‘۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے مملکت کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش کے باعث جل تھل ایک ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بحرہ، جموم اور رہاط میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ بارش کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بند کردیے گئے اور آن لائن تدریس کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024 کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل مکمل کر لی گئی

میٹرک پروگرام میں 62 ہزار جبکہ ایف اے پروگرام میں 74 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے داخلہ لیا ہے ۔

میٹرک اور ایف اے پروگرامزکے طلبہ کو کتب کی ترسیل کے بعد بی اے میں داخل 90 ہزا رسے زائد طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

انجینئرنگ یونیورسٹی میں سوک ایجوکیشن کے موضوع پر سیمینار ہوا۔

تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا اعلیٰ تعلیمی ادارے محض سیکھنے کی جگہ نہیں ہیں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں خیالات کی پرورش کی جاتی ہے ، جہاں ذہنوں کی تشکیل ہوتی ہے ، اور جہاں مستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں۔ معاشرے میں امن و امان اور پرامن زندگی کے لئے صبر و تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، اساتذہ طلبا کو اخلاقیات سکھائیں اور ان کی تربیت کریں، ہمارا معاشرہ کسی قسم کے فساد کامتحمل نہیں ہو سکتا۔

سیمینار کا مقصد یونیورسٹی طلبا میں شہری اقدار اور انکی ذمہ دارشہریوں کی تشکیل میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار میں آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹریعقوب خان بنگش بطور مہمان مقررشریک ہوئے اور جامعات میں شہری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری، رواداری اور امن کے فروغ میں سوک ایجوکیشن کے کردارپرگفتگو کی

ڈائریکٹردیپ سعیدہ نے کہا تعلیم کا مقصد معلومات کی ترسیل کے بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی لانا مقصود ہے ، تعلیمی ادارے نہ صرف علم و دانش کے مراکز ہیں بلکہ کردار، ہمدردی اور باضمیر شہریت کے گڑھ بھی ہیں۔

پنجاب : سموگ کی شدت میں اضافے کے باوجود شہر میں بیشتر سرکاری و نجی اسکول کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی وارننگز بھی کام نہ آئیں ۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے نجی اسکولوں کو ایک اور ڈیڈ لائن دے دی کہ 5 دسمبر تک طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے ثبوت دیں ۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 5بڑی سکول چینز کو وارننگ دی ہے جن کو5دسمبر تک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کرکے ثبوت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ثبوت فراہم نہ کرنے والےا سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔

Page 2 of 2428