Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

لاگوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقا کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں نائیجریا کے 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم صرف 7 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 264 رنز کے بڑے مارجن سے میچ ہار گئی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائیجریا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ نائیجریا کے سیلم سلاو 53 گیندوں پر 112 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سلیمان رنسیوے 50 اور آئزک اوکپے 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیم سنگل فگر میں آل آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 10 رنز پر آل آؤٹ کا تھا جو دو بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نائیجریا کی ٹیم آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دیکر بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیموں میں زمبابوے پہلے اور نیپال دوسرے نمبر پر ہے۔

زمبابوے نے گزشتہ ماہ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیپال نے ستمبر 2023 میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے شکست دی تھی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے انتظامی عہدوں پر افسروں کی تعیناتی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ 27 نومبر کو ہوگا۔

ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کیا جائے گا۔

ٹیسٹ ایک بجے پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹر میں لیا جائے گا۔ امیدواروں کا انٹرویو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لے گا۔

پنجاب کے 9ڈویژن میں ڈائریکٹر کالجز کی تقرری کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمیٹی انٹرویوز کرے گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ ایسے امیدوار جوڈیپارٹمنٹ نہیں پہنچ سکتے وہ آن لائن انٹرویو زمیں شریک ہوسکتے ہیں ۔ پنجاب کے 9ڈویژن میں ریگولر ڈائریکٹر کالجز موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ویٹرنری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔یوواس میں 10 ماہ سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں،امیدوار کیلئے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی،وائس چانسلر کو 4 سال کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

بھارت ایک مرتبہ پھر چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پرپاکستان کو پیسوں کو رعب دیکھانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں منتقل کروانے پر زور دینے لگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں اور اصرار کر رہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔

ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ 1996 ورلڈکپ کے بعد ہونیوالے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اسکا حتمی جواب آج تک آسکتا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے معاملے ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔

اگر پاکستان ووٹنگ کے معاملے پر میزبانی گنوادیتا ہے تو بورڈ کی حکمت عملی کیا ہوگی، اس حوالے سے ابھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے

کراچی: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 398 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 266 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا اور کراچی 245 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر رہا۔

دوسری جانب اسموگ میں کمی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے گزشتہ روز پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔

سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی، فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔ ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور بھر کے اسکول کالجز یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات عوام کے لیے پہلے ہی کھول دیے تھے۔

بلائیو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔

زمبابوے کیخلاف سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرا اور تیسرا میچ لازمی جیتنا ہوگا، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسپنر ابرار احمد اور طیب طاہر کا ڈیبیو ہوسکتا ہے جبکہ محمد حسنین اور حسیب اللہ کو ڈراپ کیا جائے گا

دوسری جانب میزبان سائیڈ زمبابوے کی گرین شرٹس کیخلاف پہلی فتح نے ٹیم کے حوصلے بلند کردیے ہیں اور وہ تاریخی سیریز جیتنے کا خواب سجارہے ہیں، ادھر رضوان الیون پر رسوائی کی بھاری لٹک رہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے بلاوائیو میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز کی تھی۔

لاہور: ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت لاہور میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔

پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے آن لائن اساتذہ کی ٹریننگ اور ناموں کی فہرست جاری کردیا

۔دو روزہ ٹریننگ 25 نومبر سے لاہور کے مختلف اسکولوں میں شروع کی جائے گی ۔پہلاسیشن 25سے 26 نومبر تک جاری رہے گا۔

ٹریننگ کا دوسرا سیشن27 سے28 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کا ٹیسٹ 29 نومبر بروز جمعہ لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو سرٹفیکیٹس جاری کیے جائینگے۔

پاکستانی ٹیم نےبلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں جنوبی افریقا بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 129 رنز اسکورکیے۔ لیسیڈی لے سوفی 24 رنزبناکرنمایاں رہے، ترہار 17 اور ٹیبوہو فرانسس نے 15 رنزبنائے۔

پاکستان بلائنڈ کی جانب سے بابرعلی نے دو اور شاہ زیب نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

130 رنزکا ہدف پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 11 ویں اوورزمیں دو وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا اور یوں جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

نعمت اللہ 59 رنزبناکرنمایاں رہے، ظفر اقبال نے ناقابل شکست 33 اور محمد صفدرنے 13 رنزبنائے۔

افتتاحی روز کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے نیپال کو مات دے دی۔ ایک اور میچ میں بنگلا دیش کو بھارت کے خلاف واک اوور دے دیا گیا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 میں بھارت کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی حکومت کے فیصلے نے بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا۔

تاہم منتظمین نے ایونٹ کے میچز ری شیڈول کرنے کے بجائے بھارت کے خلاف ٹیموں کو واک اوور دے دیا۔

کل شیڈولڈ میچ میں بنگلا دیش، 24 نومبر کو جنوبی افریقا اور 25 نومبر کو پاکستان کو واک اوور مل گیا۔

اس کے علاوہ 26 نومبر کو افغانستان اور 29 نومبر کو نیپال کو بھارت سے میچ میں واک اوور ملا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

واک اوور کیا ہے؟
واک اوور  کھیلوں میں استعمال ہونےوالی ایک اصطلاح ہے جوکسی ٹیم یا کھلاڑی کو بغیر مقابلہ کیئے جیت دے دی جائے کیونکہ ان کا مخالف یا تو مقابلے میں شامل نہیں ہو سکایا دستبردار ہو گیا۔

Page 3 of 2428