Reporter SS
لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کردیا۔
وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مطابق کہ کلاسز کو سائنس بلاک زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے آن لائن کیا گیا ہے ۔
نٹر میڈیٹ سائنس سیکشن کی کلاسزکو 25 نومبر سے تاحکم ثانی آن لائن ہونگی۔
کراچی: عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرائی گئی۔
12ویں دفاعی نمائش میں ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرائی گئی۔
ماہرین نے بتایا کہ 40 ہارس پاور کی یہ کار 660 سی سی کے پیٹرول انجن کے مساوی ہے۔
ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اہم چیز لیتھیم بیٹری ہے اور پاکستان میں لیتھیم کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ملک میں لیتھیم بیڑی کی تیاری سے الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت بہت کم ہوسکتی ہے۔
واضح رہےکراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 سجائی گئی جہاں غیر ملکی کے ساتھ ساتھ ملکی فوجی ساز و سامان کو خوب سراہا گیا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے نوعمر لڑکیوں کو بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کرنے کیلئے پیاری بیٹی کے نام سے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے ۔
اس اقدام کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو ان کے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مستند رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ پیاری بیٹی پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔
مزید برآں لڑکیاں ہفتے میں دو دن ہیلپ لائن نمبر 99232088 پر ماہرین صحت سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔
لاہور: اسکولوں میں اساتذہ،طلبااور نان ٹیچنگ اسٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
تمام اضلاع کے سی ای اوزاسکول اسٹاف کی آن لائن حاضری کو مانیٹر کریں گے ۔
پی ایم آئی یو نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سیس ایپ پر آن لائن حاضری یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ڈی ایم او اور ایم ایز آن لائن حاضری کیلئے اسکولوں کا وزٹ کریں گے ۔
مذکورہ افسران دوران وزٹ اساتذہ کو آن لائن حاضری سے متعلق گائیڈ لائن فراہم کریں گے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کےخلاف محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب ایکشن میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب محکمہ ا سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی وجہ سے ٹیکس ریونیو کی مد میں نقصان ہو رہا ہے ۔
غیر رجسٹرڈ سکولوں کی وجہ سے رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکس کا قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردی ہے ۔
ایک ماہ کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی رجسٹریشن کو فوری مکمل کیا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا ذمہ داراسکولوں کو قراردےدیا۔
عدالت نے اسکول بسوں کیلئے سکیورٹی ، اٹینڈنٹ ، ملازمہ سمیت دیگر انتظامات کرنیکا حکم بھی دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سمو گ تدارک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہدکریم نے قراردیاکہ بچوں کواسکول لانے اور لے جانے کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر ہوگی ،عدالت نے حکم جاری کیاکہ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے ،اسکول تمام انتظامات مکمل کریں، بچوں کی آمد و رفت اسکول بسوں کے ذریعے یقینی بنائی جائے اور جو سکوال احکامات کو نہیں مانے گا اس کو سیل کر دیا جائے ، کوئی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق والدین کو یہ نہ کہے کہ ہم بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے ۔
بچےا سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر اسکول آئیں،کسی نے والدین کولیٹرلکھا کہ اسکول ذمہ دار نہیں تواس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔عدالت نے سموگ کم ہونے کا کریڈٹ پنجاب حکومت کو بھی دیدیا اور حکم دیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق 15 دن میں پالیسی بنا کر دے ،محکمہ ٹرانسپورٹ ہر 3 ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کا پابند ہو گا اورگاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا موجود ہونا چاہئے ۔عدالت نے پنجاب بھر میں کرشنگ پلانٹ لگانے پر بھی پابندی عائد کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ کنوکارپوس کا پودا ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہے ، اس کو تبدیل کیا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 3 سال کی بچی کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والے موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کر دی،کیس پر مزید سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’آرٹ آف پیرنٹنگ‘ ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔
اختتامی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انا مشہود احمد خان نے کہا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا مربوط اور پر عزم کارواں پورے پاکستان کی آواز بنے گا،علاوہ ازیںترقی ان اقوام کا مقدر بنتی ہے جہاں نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے کہا ترقی دولت سے نہیں بچوں کو اچھا شہری بنانے سے ملتی ہے۔
تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نیکٹا کے مابین فروغ امن کیلئے مشترکہ کوششوں کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔
اسلام آباد : موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا ایف ایٹ تھری کی انتظامیہ نے سینڈ اپ و مڈٹرم امتحانات ملتوی کر دیئے۔
وائس پر نسپل کی جانب سے کہا گیا25 نومبر سے کالج میں امتحانات کے بجائے معمول کی تدریسی سر گرمیاں جاری رہیں گی۔
امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ دوگنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 7دسمبر سے بڑھا کر 20دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 21دسمبر سے بڑھا کر 2جنوری 2025مقرر کی گئی ہے۔
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے فنڈ مینیجر اور ارب پتی سرمایہ کار اسکاٹ بیسنٹ کو اپنی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ نامزدگی اٹارنی جنرل کے لیے نامزد میٹ گیٹز کی دستبرداری کے بعد سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے جب کہ اسکاٹ کی نامزدگی سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے معاشی ایجنڈے میں ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔
اسکاٹ بیسنٹ کی نامزدگی پر ٹرمپ نے کہا کہ اسکاٹ کا شمار دنیا کے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، جیو پولیٹیکل اور معاشی اسٹریٹیجسٹ میں کیا جاتا ہے، وہ امریکا کو ایک نئے سنہرے دور میں لے جانے کے لیے میری رہنمائی کریں گے۔