Reporter SS
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے میسنجر اور فیس بک میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کردیاہے۔
میٹا کی جانب سے پہلی اپ ڈیٹ ایچ ڈی ویڈیو کالز کی ہوگی جس کو وائی فائی پر ویڈیو کالز کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگ پر جاری کیا جائے گا۔
صارفین کو ایک آپشن دیا جائے گا جس کی مدد سے وہ موبائل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایچ ڈی ویڈیو کالز کو آن کر سکیں گے۔
ایچ ڈی ویڈیو کی شفافیت واضح طور پر ویڈیو کالنگ کے تجربے کو بہتر کرے گی۔
اس کے علاوہ میٹا پسِ پشت ہونے والے شور کر ختم کرنے اور وائس آئسولیشن کے فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صاف اور اعلیٰ معیاری کال کی جا سکے گی۔
کمپنی کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو وائس میسجز بھی شامل کیے جائیں گے جس کو صارفین کو لوگوں کے جواب نہ دینے پر استعمال کر سکیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئینز ٹرافی پر پاک بھارت بورڈز کے غیر لچکدار موقف پر 26 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاہم اس میٹنگ میں بھی پاکستان کو منانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی عہدیداران پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی کوشش کریں لیکن بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی عدم شرکت پر کوئی سوال نہیں ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دوٹوک انداز میں موقف پیش کرچکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور اگر بھارت نہیں آتا ہے تو اسکی جگہ نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے گا۔
تاہم بھارتی ٹیم کی عدم شرکت آئی سی سی کیلئے مالی نقصان کو سبب بن سکتی ہے کیونکہ براڈکاسٹرز کی جانب سے اربوں پاک بھارت میچز کیلئے ہی دیے گئے تھے جس کے میڈیا رائٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کمان موجودہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ کے سپرد ہونے ہونے والی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں پاکستان کو ہی ہائبرڈ ماڈل کیلئے منایا جائے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنلز میں اگر انڈین ٹیم پہنچی تو انکے وینیوز بھی تبدیل ہوں گے۔
اگر چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کیساتھ کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
یہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ مراکز پر نقل روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے
امیدواروں کو شناخت کے لیے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ / پاسپورٹ / ڈومیسائل / تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی رکھنی ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
برطانیہ میں مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون بچوں کے لیے پہلی بار متعارف کرا دیا گیا۔
امریکی کمپنی کے مطابق یہ سیٹ اپ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل فراہم کرتا ہے جو بالکل سادہ موبائل فون یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن میں حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے
پِن وہیل ڈیوائسز والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین کر سکیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور عمومی اسکرین ٹائم کے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر پڑھنے والے اثرات کے حوالے بڑھتے تحفظات نے گزشتہ برسوں میں فون ساز کمپنیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو والدین کے اختیارات اور سیفٹی فیچرز کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
تاہم، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے والدین کو عموماً پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر ویسی ہی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیکن پِن وہیل کا کہنا ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو بدل سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو ان لاک کر سکتے ہیں۔
ایپل نے انڈونیشیا کی حکومت کو آئی فون 16 کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے نئی پیشکش کردی۔
بلوم برگ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے انڈونیشیا کی حکومت کو آئی فون 16 کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے نئی پیشکش سامنے آئی ہے جس کے تحت ایپل دو برس کے دوران انڈونیشا میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
قبل ازیں بلومبرگ نے اطلاع دی تھی کہ ایپل نے انڈونیشیا میں 10 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی آفر دی ہے جس سے جکارتہ میں ایک فیکٹری قائم ہوگی جہاں ایپل کے گیجٹس کے لیے پرزے بنائے جائیں گے۔
ایپل نے اب اپنی 10 ملین ڈالر کی پیشکش کو بڑھا کر 100 ملین ڈالر کردیا ہے لیکن انڈونیشیا کی حکومت نے تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے گزشتہ ماہ ملک میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی تھی اور ایپل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقامی سطح پر اپنے اسمارٹ فونز کی تیاری و تحقیق پر توجہ دے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا نے TikTok کے پیرنٹ ByteDance کے خلاف بھی یہی حربے استعمال کرکے انہیں انڈونیشیا میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا تھا۔
ایپل نے آئی فون 16 پر سے پابندی اٹھانے کے بدلے انڈونیشیا میں 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ میں نمایاں کمی آنےکے باوجود فضائی آلودگی میں لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
شمال سے آنیوالی ہواؤں اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے لاہور میں گزشتہ چند دنوں سے اسموگ نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے لیکن فضآئی آلودگی برقرار ہے۔ آئی کیو ائیر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 441 ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان میں ائیرکوالٹی انڈکس 261 جبکہ پشاور میں 200 ریکارڈ کیا گیا۔ ای پی اے کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہوا کے معیار کی شرح 254 ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کے وقت کئی شہروں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم کے بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ٹی20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے، انگلینڈ فل سالٹ 828 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ مسلسل دو سینچریاں اسکور کرنیوالے بھارت کے تلک ورما 806 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں، انہوں نے 69 ردجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
انہی کے ہم وطن سوریا کمار یادیو کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابراعظم اور قومی ٹیم کپتان محمد رضوان کی بھی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور بالترتیب 5ویں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
اسلام آباد : موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابقفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کےنئے اوقات کارکانوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کےمطابق مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 12بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔
خیال رہے پنجاب میں اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ، اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔
لاہور: پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔
بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی،ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر یتیم سٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں،"سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد بیس ہزار سے بڑھا کر ستائیس ہزار دو سو کردی،،طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے،پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کےمطابق دو ہزارالیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے،مزید ساڑھے چھ ہزارالیکٹرک بائیکس کی ڈیلوری پر کام جاری ہے،تمام بائیکس پر دو سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے،ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا۔
اےآر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے بعد بیٹے اور دونوں بیٹیوں نے ردعمل دے دیا ۔
گلوکار کے بچوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے۔ جس میںاے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنی اسٹوری میں لکھاہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور ہماری صورتحال سمجھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
دوسری جانب اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی جب کہ دوسری بیٹی رحیمہ نے بھی ایسا ہی کچھ لکھا۔
رحیمہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر کہا کہ یہ قابلِ تعریف ہوگا اگر آپ سب اس صورتحال کو ہماری پرائیویسی سمجھیں اور عزت دیں۔
واضح رہے کہ19 نومبر کی شب گلوکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے طلاق کا اعلان کیا جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا اور شادی کے 29 برس بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔