Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی۔

وکرانت گپتا نےبھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان سے جوڑا۔

وکرانت گپتا نے کہا پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا بھرپور ویلکم کیا اور انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ ان کے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی۔

بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ 'میں تو کہوں گا کہ پاکستان کو ذاکر نائیک یا چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعالمی یوم اطفال پرپیغام جاری کردیا۔

عالمی یوم اطفال پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں، انکی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں، معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ریاست ماں جیسی ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کو سٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے، ارلی چائلڈہوڈ اسکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی ، بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی ، ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔

خصوصی بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیشل بچوں کیخصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول بنا رہے ہیں ، بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو، بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کی قیادت کیلئے نامزد کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈا میک میہن نے 2009ء میں امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا تھا۔

قبل ازیں 2009 کے آغاز میں میک میہن کنیکٹیکٹ بورڈ آف ایجوکیشن کیلئے خدمات سرانجام دے چکی ہیں ،اس کے علاوہ کئی سالوں تک وہ سیکرڈ ہارٹ یونیورسٹی کنیکٹیکٹ بورڈ کی ٹرسٹی بھی رہ چکی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں آنے سے انکار پر بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا۔

بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل سے رابطہ کر کے تحریری جواب مانگا ہے۔

بھارتی ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول پہلے سے اعلان ہو چکا ہے، بھارت کے میچز میں مخالف ٹیموں کو واک اوور ملے گا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔

سلطان شاہ نے مزید کہا مستقبل میں بھارت کو بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہ دینے کا امکان ہے، ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 بھی بھارت میں شیڈول ہے، ویمنز ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی بات کروں گا۔

بھارتی حکومت نے 23 نومبر کو لاہور میں شروع ہونے والے بلائنڈ کرکٹ T20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کی اجازت نہ ملنے کے باعث دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی جس کے بعد اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مزید تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے

انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (IBCA) کے جنرل سیکرٹری سیلندر یادونے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیم کو وزارت کھیل سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ (این او سی) ملنے کے باوجود، وزارت خارجہ نے بالآخر انہیں سرحد پار سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے

انہوں نے مزید بتایاکہ وزارت خارجہ سےٹیلی فون پر بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہمیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملے گی اور ہم آپ کا ٹورنامنٹ منسوخ کر سکتے ہیں۔"

ممبئی : عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد 19 نومبر کو شوہر سے علیحدگی پر ردعمل دے دیا۔

اے آر رحمان کےمائیکرو بلاگنگ ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ’’ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘‘

اےآررحمان کی اہلیہ سائرہ بانونےشادی کے 29 سال بعدطلاق کیوں لی؟

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا۔

بھارت بھر کے پرائیویٹ اسکولوں میں بڑھتی ہوئی فیس والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔

جس نے قابل استطاعت اور معیاری تعلیم تک رسائی پر بحث کو جنم دیا ہے۔

بہت سے پرائیویٹ ادارے غیر نصابی سرگرمیوں، کتابوں اور ٹرانسپورٹ کے اضافی چارجز کے ساتھ بہت زیادہ ٹیوشن فیس کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے متوسط طبقے کے خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے۔ یہ خدشات سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

حال ہی میں ایکس پر ایک اور صارف نے ایک بار پھر اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ متوسط طبقے کے لیے اچھی تعلیم ایک عیش و عشرت کا سامان بن گیا ہے۔

جے پور کے رہائشی صارف جو اپنی بیٹی کے کلاس 1 میں داخلے پر غور کر رہے ہیں، نے ایک اسکول کے فیس شیڈول کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں پورے سال کی کُل فیس 4.27 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

صارف نے لکھا کہ یہ بھارت میں معیاری تعلیم کی قیمت ہے۔ کیا آپ اسے برداشت کر سکتے ہیں۔ آپ سال میں 20 لاکھ بھی کما لیں، تب بھی نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اگلے سال گریڈ 1 شروع کرے گی اور یہ ان اسکولوں میں سے ایک کی فیس شیڈول ہے جو تعلیم کے بہانے لاکھوں لے رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایاجارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے پہلی مرتبہ 20 نومبر 1954 کو انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی و مذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کیا جا سکے اور دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، دنیا بھر میں بچوں کو تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا ہے جس سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یوم اطفال منانے کا مقصد عالمی سطح پر بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کی تعلیم، صحت اور ایک بہتر زندگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، اس دن کی ایک اور اہمیت 20 نومبر 1989 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق کا عالمی کنونشن منظور کیا جانا ہے۔

اس کنونشن نے بچوں کے حقوق کو بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت فراہم کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دنیا کے تمام بچے محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

ان حقوق میں تعلیم، صحت، حفاظت اور ایک بہتر ماحول شامل ہیں، یہ دن اس بات کی بھی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ بچوں کو سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک موقع پر 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 96 ہزار 712 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔

برطانیہ : برطانیہ بھر میں ہونے والی شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شدید برفباری کے باعث 220 سے زائد اسکول بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل تک برفباری اور برفباری کی وارننگ جاری رہے گی۔

برطانیہ کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں کیونکہ ملک نے موسم سرما کا پہلا ذائقہ چکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کاؤنٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ آرکٹک سمندری ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ پورے ہفتے شدید سردی رہے گی۔

Page 7 of 2428