Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئر مین حیدر علی، وائس چیئرمین انور علی بھٹی، جنرل سیکریٹری محمد انور، مرکزی رہنماؤں عبدالرحمن، محمد ساجد، شہاب اقبال ، امتیازعلی صدیقی اور ضلعی صدور مرتضیٰ شاہ، خان محمد، پرویز ہارون، محمد شکیل، دوست محمد دانش، عالم شیر اور دیگر نے چیئر مین میٹرک بورڈ کراچی پروفیسر انوار احمد زئی سے نویں جماعت کے لیے انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کا اضافہ کے مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ 25 جولائی سے 25 اگست تک کا وقت پورے کراچی کے لیے انتہائی ناکافی ہے جبکہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی معمولات کو معمول پر آنے میں ایک سے دو ہفتے لگ جاتے ہیں۔ جس میں جشن آزادی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں نے بازی مار لی ہے۔ ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر میئر جبکہ ارشد ووہرا ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ میئر کے لئے 4 اور ڈپٹی میئر کے تین امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور کراچی اتحاد کے کرم اللہ قاضی کے درمیان تھا۔ منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تقریب حلف برداری 30 اگست کو ہو گی۔ دوسری جانب حیدر آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں ووٹنگ مکمل گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کے امیدوار طیب حسین اور ڈپٹی میئر کے امیدوار سہیل مشہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ کل 143 ووٹ میں سے ایک سو 138 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق طیب حسین اور ڈپٹی میئر مشہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے حیدر آباد پی پی کی جانب سے میئر کے امیدوار پاشا قاضی اور ڈپٹی امیدوار حسن علی جتوئی نے صرف 27 ووٹ حاصل کئے۔

کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا انتخاب کبھی نہیں ہوا۔ آج کا انتخاب پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ میں اس موقع پر کراچی کے عوام کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود ایم کیو ایم کے امیدوار کو منتخب کیا۔ آج کی جیت کراچی کے عوام کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں بہت سی تلخیاں ہیں لیکن میں اس کا آج ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ میں عوامی خدمت کے فلسفے کو آگے لے کر چلوں گا۔ وسیم ستار کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا میئر نہیں بلکہ کراچی کا میئر ہوں۔

میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بھی شہر کیلئے کام کرنا ہے۔ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

    • ایمزٹی وی(لاہور/تعلیم)محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ سکیورٹی اداروں کو کومبنگ آپریشن کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو متعدد بار وارننگ بھی دی جا چکی ہے اور یہ فیصلہ اسکولوں کی سکیورٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے ۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور صوبہ بھر میں ایسے ہزاروں اسکول موجود ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

       
       
     
     
     

ایمزٹی وی(تعلیم) آسٹریلین ایجوکیشن آفس ( اے ای او)کی جانب سے ‘‘ آسٹڈی ان آسٹریلیا2017’’ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو آسٹریلیا کی نامور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے ماہرانہ مشورے دیئے اور معلومات فراہم کیں۔

یہ ایجوکیشن ایکسپو 25اگست کو سیرینا ہوٹل اسلام آباد، 27اگست کو رامادا ہوٹل ملتان اور 28اگست کو میریٹ ہوٹل کراچی، ہوٹل ون فیصل آباد اور پرل کانٹی نینٹل پشاور میں منعقد ہوگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے ضلع راولپنڈی کے کالج پرنسپلز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ شروع کردی جس میں ضلع راولپنڈی کے کالجز کے 48پرنسپل/ڈی ڈی اوز حصہ لے رہے ہیں۔

  • ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2014کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق طلبہ کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کر دیے جائیں گے اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے ۔

    اس حوالے سے انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک بی میں صبح9:30بجے سے سہ پہر ایک بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اسکے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلبہ سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔

     

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے دائردرخواست میں وفاق، وزارت کابینہ، قانون، خزانہ، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے تاہم کسی سیاست دان کوفریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں نے اثاثوں میں آف شورکمپنیوں کا ذکرنہیں کیا، عدالت فریقین کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے، آف شور کمپنیوں کے ملزمان کوگرفتار کیا جائے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت خزانہ میں واپس لائی جائے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، کرپشن فساد فی الارض ہے، اس کی وجہ سے تمام ادارے ناکام ہورہے ہیں، حکمران مغل شہزادے اورسیاسی پنڈت ہیں جنہوں نے 68 سال ملک کولوٹا، پاناما لیکس کے بعد ہمارا خیال تھا کہ حکومت خود ایکشن لے گی لیکن حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا وعدہ پورانہیں کیا، حکومت صرف وقت لینے کی کوشش کررہی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ سردخانے میں نہیں ڈالنے دیں گے، قومی دولت لوٹنے والے سب لوگوں کا پیچھا کریں گے، حکومت اگرمخلص ہے تو بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ حکومت کو نیاقانون بنانے کا حکم دے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ساؤتھ مپٹن میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے مہمان پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے وہاب اور یاسر کو آرام دیا گیا تھا مگر اب اس اہم سیریز میں ان کی واپسی ہوگی، وہاب ، حسن علی کی جگہ کھیلیں گے جبکہ یاسر کو آزمایا گیا تو پھر نواز یا عماد میں سے کوئی ایک باہر بیٹھ سکتا ہے، دونوں نے ہی آئرش ٹیم کے خلاف بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ پاکستان کے پاس اسپیشلسٹ بولرز کے ساتھ اسپن پارٹ ٹائمر شعیب ملک بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے کپتان اظہر علی نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کے دوران حاصل شدہ اعتماد ون ڈے میں بھی کھلاڑیوں کے کام آئے گا، انگلش ون ڈے سائیڈ شاید ٹیسٹ سے بھی زیادہ مضبوط اور بے خوف انداز سے کھیلتے ہوئے اچھا پرفارم کررہی ہے، اسے کئی میچ ونرز کا ساتھ بھی حاصل ہے، البتہ ہمارے پاس بھی اچھے پلیئرز موجود ہیں اور ٹیم حریف کے لئے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے، ہم مقابلے سے بھرپور کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتیں گے۔

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت آج دوسرے روز بھی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دی جس کے بعد سول و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پراتفاق کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی شدید مذمت کی اور کراچی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہرسطح پریقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کو پاکستان پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پاکستان میں داؤد ابراہیم کے 3 مبینہ پتے دیے تھے مگرمعلومات جھوٹ پر مبنی تھی جس وجہ سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارتی تجویز کو مسترد کر دیا۔