Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (گیارہویں) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان آج کرے گا۔بورڈ کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق نتیجہ ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ SMS کے ذریعہ معلوم کیا جسکے گا۔

 

نتیجہ معلوم کرنے کیلئے امیدوار کو {Roll Number} FBلکھ کر 5050 پر بھیجنا ہوگا۔ جبکہ پرائیویٹ کے امیدوار نتائج 2ستمبر تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دنوں کے اندر کنٹرولر امتحانات سیکریسی سے بغیر فیس حا صل کرسکتا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی منظوری کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی انٹربورڈکی ضبط شدہ امتحانی کاپیاں واپس کرناشروع کردی ہیں اورجن کاپیوں پرنتائج ردوبدل کیے گئے تھے ان کے بارے میں فیصلہ دویاتین دنوں میں متوقع ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین انٹربورڈ،کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولر،سیکریٹری بورڈ سمیت25افسران وملازمین کونوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیاہے آج بورڈکے ملازمین وافسران کونوٹس جاری کیے جائیں گے۔

جس کے بعد بورڈ کے ملازمین کو آکربیان دینا ہوگا کہ اس اسکینڈل میں ان کا کیا کردار تھا ،اگر انہیں اسکینڈل کاپتا چلاتوانہوں نے اس پرکیاکارروائی کی اور انٹر بورڈ کے حوالےسے چیئرمین بورڈ حیدرآباد نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے کے بعد کیا کارروائی کی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گوگل کے سب سے بڑے ادارے ٹیک جائنٹ گوگل نےرواں ماہ کے آخر میں ملک کے مختلف جامعات کا دورہ کرنے کاشیڈول جاری کردیا ہے۔ اس دورے کا مقصد ویب ڈیزائزنگ، ویب ڈویلپرمیں دلچسپی رکھنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔گوگل جائنٹ کا 11 روزہ دورہ 30 اگست سے شروع ہوگا ۔

 

Google Pakistan


گوگل جائنٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 اگست کو پہلے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(کراچی) جبکہ 9 ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(لاہور)پراختتام پزیر ہوگا۔ اس دورے کے لئے گوگل کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم میں موجود اعلٰی مہارت اور فنی یافتہ اسٹریٹجک آن لائن پارٹنرشپس مینجر وقاص بُرے (ویب)،اسٹریٹجک آن لائن پارٹنرشپس نواز مینجر (ایپس) شامل ہونگے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات رجسٹرڈ متعلقہ ایونٹ پیچ پر کرواسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفاروق ستار کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جو پاکستان کے آئین کو مانتی ہے اور اس کی بالادستی چاہتی ہے، ہماری جماعت پاکستان اور پاکستانی سیاست کر رہی ہے اس لئے کچھ چیزیں قابل دفاع نہیں ہوتیں، جذبات میں آکر پاکستان مخالف نعرے لگا دیے گئے یہ کوئی توجیح نہیں ہے، پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔

یم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے موقف کو کل لوگوں کے سامنے آنا چاہئے تھا لیکن ہماری پریس کانفرنس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا موقف نہیں آسکا لیکن جو بات کل کرنا چاہتے تھے وہی آج کریں گے لیکن آج ایسا تاثر جائے گا کسی کی ڈکٹیشن پر یہ بات کہی جارہی ہے۔ کل ریاست کے خلاف ایسے نعرے لگے جو قطعی نہیں لگنے چاہیئے تھے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی پر پابندی لگانے کا سوچا جارہا ہے تو اسے ترک کیا جائے، امید ہے ہماری سیاسی سرگرمیاں رات تک بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیل دفاتر کو کھولا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت حراست میں لے لیا تھا تاہم انہیں اور خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے عہدیداروں نے گزشتہ روز وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کو عہدے سے ہٹانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ وائس چانسلر سلیمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری چربہ ثابت ہو چکی ہے ، ان کے خلاف ایچ ای سی کی جانب سے ایوان صدر اور عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپو رٹ کی روشنی میں انہیں فی الفور بر طرف کیا جائے اور اس پو سٹ پر کسی غیر متنازعہ شخص کو تعینات کیا جائے ۔

انہوں نے صدر پاکستان ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت اور چیئرمین ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں ، غیر قانونی جاری کردہ ٹینڈرز کی تحقیقات کرائی جائیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم آمدنی والے طبقات تک تعلیم و تربیت کی سہولیات پہنچا نے کیلئے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کرادی ہے ، اس سکیم سے وہ طلبا ء و طالبات استفادہ کر سکیں گے جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ۔

  • ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈآفس کے تحت یو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2016 ء کے لئے 113 درخواست گزاروں کے انٹرویوز 29 اگست کوکلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوں گے ،جبکہ ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2015-16 ء کے لئے 788 درخواست گزاروں کے انٹرویوز 29 تا31 اگست منعقد ہوں گے

    تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نیڈبیسڈ اسکالرشپ کے لئے 29 اگست کو 250 طلبہ 30 اگست کو 300 طلبہ جبکہ 31 اگست کو 238 طلباوطالبات کے انٹرویوز ہوں گے تمام انٹرویوز صبح 9:00 بجے کلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے امیدواروں کی لسٹ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے جبکہ یو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2016ء کے امیدواروں کی فہرست 24اگست 2016 ء کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔ -

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کی لیکچرار رابعہ شاکر نے ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ ،آسٹریلیا کے زیر اہتمام نیویارک امریکامیں منعقدہ آٹھویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ریسرچ فارچینج‘‘ میں بہترین مقالے کا ایوارڈ جیت لیا ہے ۔

ان کے مقالے ’’پاکستان کی مالیاتی پالیسی ‘‘کو تعریفی سند سے نوازا گیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ریسرچ اسکالر ز نے شرکت کی اوررابعہ شاکر وہ واحد پاکستانی ریسرچ اسکالرہیں جن کو ایوارڈ سے نوازاگیا اور ان کا مقالہ ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ کے جرنل آف اکاؤنٹنگ ،فائنانس اینڈ اکنامکس میں شائع کیا جائے گا۔علاوہ ازیں رابعہ شاکر کو ورلڈ بزنس انسٹی ٹیوٹ میں فیلوشپ بھی ایوارڈ کی گئی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

 

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا چینلز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو دہشت گردوں کا منصوبہ تھا جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز آنے کا اعلان کرنے والوں کو دیکھ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مختلف ٹی چینلز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن سے ٹیلی فون پربات کی جب کہ انہوں نے بھی کہا ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

 

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل رینجرز ہیڈ کوارٹر یا وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس آنے والوں کو دیکھ لیں گے۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ادھر مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پرتشدد واقعات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔