Reporter SS
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ مون سون ہوائیں 16 اگست سےسندھ میں داخل ہوں گی۔
سردار سرفراز کے مطابق شہر بھر میں 17 سے 19 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہرِ قائد کے چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 19 اگست تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
لاہور: بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کیسے میدان میں اترے گی تفصیلات سامنے آگئی۔
بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کیساتھ میدان میں اترے گی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کیساتھ میدان میں اُترے گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پچ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار بتائی جانے لگی۔
اسی طرح اوپننگ کیلئے عبداللہ شفیق کیساتھ نوجوان کھلاڑی کو بھیجا جائے گا، کپتان شان مسعود تین اور بابراعظم کو چوتھی پوزیشن پر کھلایا جائے گا۔
قومی ٹیم میں پاکستان شاہینز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ہریرہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 سے متعلق خاموشی دےدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سیکریٹری سے سوال کیا گیا کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس پر جے شاہ نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی سرکاری موقف نہیں آیا ہے، ایونٹ سے قریب آنے سے پہلے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے ہچکچارہا ہے۔
متعدد بار سیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھی اپنی ہندوستان بھیجی تھی تاہم گرین شرٹس کو ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
یاد رہےمجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،24 تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر سامنا ہونا ہے۔
چنئی: کالج تعطیلات کے باعث اپنے گھروں کو جانے والے طلبا کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جس میں 7 نوجوان سوار تھے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے زخمیوں کو نکالا۔
مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 طلبا کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دیگر 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر تقریب منعقدہ کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اے آئی آج کے دور میں تعلیم کا جدید ترین ہتھیار ہے اسی طرح آئی ٹی کی تعلیم بھی ہے، میں چین گیا اور دیکھا تو چین کی ترقی نے چودہ طبق روشن کردیے، پاکستان کو بنانے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ہم تمام اخراجات ختم کرکے وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول میں موجود بچوں کا تعلق غربت والے طبقے سے ہے، یہاں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جنہیں بچیوں کی شادی کے لیے قرض لینا پڑتا ہے اور وہ اسے اتار نہیں پاتے دوسری جانب ایسے بھی لوگ ہیں جن کے ہاں شادیاں بیرون ملک ہوتی ہیں، یہاں مساوات نہیں یہ طبقاتی کشمکش ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اگر صحیح وسائل فراہم کیے تو وہ ملک کو ترقی یافتہ بنادیں گے، اسی لیے لیپ ٹاپ اسکیم جاری ہے، آج اعلان کرتا ہوں کہ دس لاکھ طلبا و طالبات کو میرٹ پر اسمارٹ فون فراہم کریں گے تاکہ وہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک ہزار گریجوٹ بچوں کو زراعت کی جدید تعلیم کے لیے چین بھیج رہا ہوں، آئی ٹی کے میدان میں ہواوے کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ سالانہ دو لاکھ بچوں کو تربیت فراہم کرے گی، اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز کی بنیاد پر نوجوانوں کو اداروں کا مالک بنانے کی غرض سے بینکوں سے قرض دلوایا جائے گا بجٹ میں یہ پروگرام رکھا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے نیزہ بازی کے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے پورے ہال کو تالیاں بجانے کا کہا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے ہال میں موجود ہاکی کے کھلاڑیوں سے بھی کہا کہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ سے واپس بلندیوں پر لانے کے لیے کام کیا جائےگا۔
پاکستان روئنگ ٹیم نے تین روزہ انڈور روئنگ چیمپئن شپ مقابلے میں 14 میڈلز اپنے نام کرلئے۔
ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان روئنگ ٹیم نے پانچ گولڈ، پانچ سلور اور 4 برونز میڈل جیت لیے۔
اس چیمپئن شپ میں ایشیا کے 15 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی، پاکستان ٹیم میں 10 مرد اور چار خواتین ایتھلیٹ شامل تھیں۔
علم میں رہے کہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 9 سے 11 اگست تک ملائیشیا کے شہر پینانگ میں کھیلی گئی۔
سکھر: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر کےتحت خزاں سمسٹر2024 کےلیے داخلےکاآغاز کردیا۔
اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کئمپس سکھر کے اعلامیہ کے مطابق مختلف پروگراموں کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2024 مقرر کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق خزاں-2024 ء داخلہ پروگرام میں بی۔ایس (چار، اڑہائی اور دو سالہ)، ایم ایس، ایم فل، ایم بی ای/ ایم پی اے اور پی ایچ ڈی روگرامز میں داخلے جاری ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق میٹرک/ ایف اے (جنرل/ درس نظامی) آئی کام اور سرٹیفکیٹ کورسز (میٹرک/ ایف ای) میں بھی داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کے لیے بھی داخلے جاری ہیں اور ان کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2024ء مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مزید معلومات کے حصول یا تمام پروگرامز میں داخلے کے لیے خواہشمند طلبہ و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://online.aiou.edu.pk پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں یا ریجنل کیمپس سکھر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں
انسٹاگرام نے زیادہ تصاویر یا وڈیوز شیئرکرنے والے صارفین کو خوشخبری سنادی۔
اب آپ انسٹا صارفین 10 کی بجائے 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔انسٹاگرام کی جانب سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنے کا آپشن ٹک ٹاک کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہے۔
حالانکہ ٹک ٹاک کو ویڈیو شیئرنگ ایپ مانا جاتا ہے مگر اس میں ابھی صارفین ایک وقت میں 35 تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
درحقیقت ٹک ٹاک میں حالیہ مہینوں میں تصاویر کو پوسٹ کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد لوگوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس طرح وہ زیادہ اچھا مواد دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک پوسٹ پر زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کی جاسکتی تھیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے منسوب کردیا گیا۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ نازکاکہنا تھاکہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز پرانی طالبہ ہیں۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایلومینائی نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ، ہسٹری میوزیم لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات پر قائم کیا گیا۔
جس میں ممتاز ایلومینائی کا بائیو ڈیٹا اور ادارے سے متعلق نوادرات کو جمع کیا گیا ۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پنجاب کے 7 ریجنز میں امتحانات کاانعقاد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپنجاب پبلک سروس کمیشن نے سات ریجنز میں 50 ہزار سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا انعقاد کیا۔
کمیشن نے بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور لاہور میں 10 اور 11 اگست کو 12انتظامی محکموں کی 22 مختلف اقسام کی اسامیوں کے لئے امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کئے ۔