Reporter SS
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےمتعلق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
اسلام آباد: پاکستان نے اولمپک مقابلوں میں اب تک محض 11 میڈلزجیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
لاس اینجلزاولمپکس 1984 میں پاکستان نے منظور جونیئر کی قیادت میں جرمنی کو شکست دے کر ہاکی میں تیسرا اولمپک میڈل جیتا تھا۔پاکستان کو انفرادی حیثیت میں پہلا برانز میڈل روم اولمپکس 1960 میں کشتی میں پہلوان محمد بشیر نے دلوایا جبکہ سیول اولمپکس 1988 میں باکسر حسین شاہ نے مڈل ویٹ کے درجے میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پاکستان کے لیے دوسرا برانز میڈل جیتا۔
اس طرح ارشد ندیم انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی اولمپئین بنے، پیرس اولمپکس میں شریک 204 ممالک میں سے 82 ممالک کو میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
اس طرح مجموعی طورپر پاکستان کے پاس 11 میڈلز موجود ہیںجن میں 3 گولڈ ،3 سلور اور2 برانزمیڈلز قومی پاکی ٹیم نے جیتے۔
پیرس اولمپکس 2024 کا سفررنگا رنگ تقریب کےساتھ اختتام پذیر ہوگیا
پاکستان تمغوں کی دوڑ میں ڈومینیکا کے ساتھ مشترکہ طور پر 62 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کو میڈل ٹیبل پر لانے کا سہرا اولمپین ارشد ندیم کے سر گیا، انہوں نے جیولن تھرو میں92.97 میٹرز کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو 40 برس کے بعد گولڈ میڈل دلوایا
اس دوڑ میں امریکا نے سب سے زیادہ میڈلز جیت کر میدان مار لیاامریکا 40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برانز سمیت 126 میڈلز کے ساتھ مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میڈل ٹیبل پر نمبر ون رہا۔ چین 40 گولڈ، 27 چاندی اور 24 کانسی سمیت 91 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان رہا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت میں اوکمپک گیمز میں 16 دنوں کے دوران 329 تمغوں کے مقابلے ہوئے۔
معروف ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ بلند ترین چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔
انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے۔
پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔
آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔ اس ریسکیو مشن میں شامل کوہ پیماوں میں سے 4 کوہ پیماوں کا تعلق سدپارہ جبکہ 2 کوہ پیماوں کا تعلق شگر سے ہے۔
کوہ پیما مراد سد پارہ کی ڈیتھ باڈی کو شام تک ان کے آبائی گاوں سدپاری پہنچائی جائے گی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے پالیسی اور طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
صدر کی ہدایت پر ان کے سکریٹری شکیل ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہا گیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ یہ آسامیاں زیادہ تر صوبے کے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے بھری گئی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی خواہش ہے کہ نوجوان نسل کے فائدے کیلئے وائس چانسلرز کی بھرتی کے عمل کو مزید کھلا اور مسابقتی بنایا جائے۔ یہ عمل تمام پاکستان کی بنیاد پر بین الاقوامی معیارات اور ایکریڈیٹیشن کے مطابق ہونا چاہیے۔ مزید برآں، اعلیٰ درجے کے عالمی ٹیلنٹ کوراغب کرنے کیلئے، بین الاقوامی فیکلٹی کی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد:ملک بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔
پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے ایسا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کے ساتھ رہنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردار رہا ہے جس میں مرد و خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے بھی ترقی کا وہی معیار ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے۔
حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کے لیے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے۔ ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔
گوادر : گوادر یونیورسٹی میں فال سمسٹر 2024 کے لیے چار سالہ بی ایس اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کےلیے داخلے جاری ہیں۔
گوادر یونیورسٹی کے فال سمسٹر 2024 میںپیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں چار سالہ بی ایس آئی ٹی ، ڈیٹا سائنس، کامرس، بی بی اے، اکنامکس ، کیمسٹری ، انگلش ، بی ایڈ آنرز، بی ایڈ 2.5 اور 1.5 سالہ کے علاوہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں بھی داخلے جارہی ہے۔
جس میں اے ڈی آئی ٹی ، اے ڈی کامرس، اے ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن، اے ڈی اکنامکس ، اے ڈی کیمسٹری ، اے ڈی انگلش اور اے ڈی ایجوکیشن شامل ہیں۔ مذکورہ پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ اور ایڈمیشن آفس میں دستیاب ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2024 ہے۔
لاہور: پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم کا پیرس سے وطن واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے۔
طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے۔
ارشد ندیم کے اہلخانہ، دوست احباب، گاؤں والوں لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
ارشد ندیم کے استقبال کے لیے ان کے گاؤں میاں چنوں چک 101 میں اسپیکر پر اعلان کرایا گیا تھا کہ جس نے ارشد ندیم کو ایئر پورٹ لینے جانا ہے وہ تیار ہو جائے۔ ارشد ندیم کے گاؤں کے لوگوں کو لاہور ایئر پورٹ لے جانے کے لیے سرکاری بسوں کا انتظام کیا گیا۔
وہاڑی: ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔
چاروں دوستوں کی میتیں جب ان کے گاؤں پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی، جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
وہاڑی کے رہائشی مقصود آرائیں، شاہد آرائیں، زاہد آرائیں اور شہزاد آرائیں گزشتہ دنوں ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے، جن کی میتیں لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں سے بذریعہ ایمبولینس وہاڑی لائی گئیں۔
شہزاد آرائیں اور شاہد آرائیں کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی قبرستان ساہیوال اور کہروڑپکا روانہ کر دی گئیں۔
مقصود آرائیں اور زاہد آرائیں کی نماز جنازہ 3 ڈبلیو بی وہاڑی میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان دوست اور آپس میں عزیز تھے۔
پاکستانی طالب علم رضا نذر نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔
رضا نذر آکسفورڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ کمیونٹی کے صدر منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ عہدہ سنھبالنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی طالب علم رضا نذر نے ابتدائی تعلیم کراچی اور لاء ڈگری لندن سے حاصل کی۔اس موقع پر رضا نذر کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق آئینی نظریہ اور خودمختاری پر مرکوز ہے۔