Reporter SS
کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء اور طالبات کے وفد نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی نے وفد کو پولیس کے مرکزی نظام، روزمرہ کے دفتری امور، کمیونٹی پولیسنگ، پولیس آپریشنز اور دیگر اہم امور سے متعلق بریفنگ دی۔
پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔
ایونٹ کے پہلے روز مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ میں پاکستانی فائٹر چھا گئے، رضوان علی اور ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹرز کو ہرا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی، عباس خان اور اسمعیل خان بھی حریف فائٹرز کو ہرانے میں کامیاب رہے۔
قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا۔
اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں قازقستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی۔
ایشین چمپئین شپ میں ایران،بحرین ،جارجیا کے فائٹرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،چمپئین شپ میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے۔
لاہور: اچھرہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ عون کو 15اگست کی رات گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔
اغوا کا مقدمہ عون کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دس سے پندرہ مسلح افراد دروازہ توڑ کر عون علی کھوسہ کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلز کے حوالے سے ‘بل بل پاکستان’ گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔
کراچی: پبلک اسکول گڈاپ کراچی میں نئے آنے والے طلباء کا استقبال کےلئے جناح آڈیٹوریم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے علاقائی سربراہ عبدالفتاح جوکیو، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے سربراہ محمد یونس، ڈاکٹر اریب شاہ، بی او جی کے میمبر محبوب جوکیو اور والدین غوث بگھیو اظہر بھٹو ایڈووکیٹ میر شر امداد بھٹو سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسکول کے سالانہ میگزین سبلائم 4 کا اجراء بھی کیا گیا۔ اسکول کے کوآرڈینیٹر افتخار سومرو نے استقبالیہ کلمات میں والدین کا شکریہ ادا کیا۔
وائس پرنسپل گل حسن سومرو نے والدین کو اسکول کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ پرنسپل خالد سیف اللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں والدین کو یاد دلایا کہ آپ کے بچوں کو اس سکول میں بہتر تعلیم اور بہتر تربیت دی جائے گی۔
جب کے میوزک ٹیچر عبدالباری نے گانا گا کر پارٹی کا آغاز کیا۔ تقریب میں ٹیچرز سر جمال، مس انعم، طالبات نازیق اور سعدیہ حماد بھٹو نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزارت خزانہ کو ملک بھر کے وائس چانسلرز کی یکساں تنخواہوں کے پیکیج کے لیے سمری ارسال کر دی ہے۔
سمری کے مطابق وائس چانسلر کی مدت کے آخری سال میں ان کی سالانہ تنخواہ 1503152 روپے ہو جائے گی۔ان کی مدت ملازمت کے پہلے سال میں ان کی سالانہ تنخواہ 1,026,675 روپے ہوگی۔ دوسرے سال یہ 1,129,342 روپے، تیسرے سال میں 1,242,276 روپے اور چوتھے سال میں 1,366,502 روپے ہو جائیں گے۔
'ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ کا پیکیج ان تمام وائس چانسلرز/ریکٹرز/سربراہوں کے لیے قابل قبول ہوگا، جن کی تقرری قانون کے تحت سرچ کمیٹیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
تجویز کی حتمی منظوری صدر پاکستان دیں گے۔تنخواہ کا پیکج متعلقہ حکومتوں کے فنانس ڈویژن کی رضامندی اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چانسلرز کے ذریعہ منظور شدہ ہونے پر قابل قبول ہوگا۔تجویز کے مطابق، مکان کا کرایہ اور سہولیات صرف اس صورت میں قابل قبول ہوں گی جب موجودہ وائس چانسلر/ریکٹر/سربراہ یونیورسٹی کے زیر انتظام رہائش کا فائدہ نہ اٹھائے ہوں۔چونکہ یہ تنخواہ پیکیج تمام الاؤنسز پر مشتمل ہے، اس لیے کوئی اور الاؤنس قابل قبول نہیں ہوگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مالی سال کے آغاز کے دوران بجٹ میں اضافے کا اس تنخواہ پیکج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم، ایچ ای سی کی طرف سے وقتاً فوقتاً اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ وائس چانسلر کے دور میں پیکیج پر نظرثانی کی انفرادی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا جس پر ان کی تقرری کے وقت پہلے سے اتفاق کیا گیا تھا۔
کراچی: جامعہ کراچی کے تحت 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قوموں کے لئے آزادی کا دن اہم ہوتا ہے اور وہ رسماً یہ دن نہیں مناتے بلکہ خدائے بزرگ و برتر کے حضورسجدہ تشکراداکرکے مناتے ہیں۔ہمیں انفرادی اور من حیث القوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے کیا کھویااور کیاپایا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول اتحاد،تنظیم اور یقین محکم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور اسی پر عمل پیراہوکر ہی ہم ایک عظیم فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہرکسی کو اپنا نظریہ اختیار کرنے کا حق ہے لیکن پاکستان سے بڑاکوئی نظریہ نہیں ہوسکتا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے اور اب منشیات کی لعنت تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی ہے۔ نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے بچانے اور ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لئے منشیات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
۔تقریب کے اختتام پر مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں جامعہ کراچی کی نمائندگی اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے300 سے زائد طلباوطالبات میں میڈلز اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرعبدالوحید،مشیر امورطلبہ ڈاکٹرنوشین رضا، اساتذہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز ) نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرسید آصف علی شاہ ، کنٹرولر پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز انجینئر صدام علی کھچی، انجینئر وسیم لانگا ، تمام شعبوں کے ڈینز ، چیئرپرسنز ، فیکلٹی ارکان ، اسٹاف بھی موجود تھے۔
اس موقع پاکستان کی سلامتی ، امن و امان ، ترقی و خوشحالی اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
سندھ بھر میں آج سے 15 اگست سے اسکولز میں تدریسی عمل شروع ہوگیا
محکمہ تعلیم سندھ کاکہنا ہےکہ صوبہ میں نئی تعلیمی سال کے شروع ہونے کے سلسلے میں ضروری قدامات مکمل کر لیے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہاساتذہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی ایمانداری کے ساتھ ادا کریںاساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں کی وجہ تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔صوبہ میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
نیز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ہے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنےوالےاولمپئین ارشد ندیم نے 100 لیپ ٹاپس طلبا کو دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں گورنز سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ محنت سے پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، ایڈیشنل آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی اور حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے دوران کانفرنس کراچی کے طلبا کیلئے 100 لیپ ٹاپس مفت دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے لوگ گورنر ہاؤس میں جمع ہوئے پیار محبت عزت سے نوازا، 5 کروڑ سندھ حکومت بھی دے رہی ہے جبکہ گورنر ہاوس سے 10 کروڑ تک رقم جمع ہوئی۔ اولمپئین کی لائیو کوریج پر میڈیا کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور پلاٹ اور اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ دیا تھا۔
نئی دہلی: 7ویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور دیانت داری پر مبنی چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں راکیش نامی طالب علم نے مزاحیہ انداز میں سیدھے سادھے انداز میں اپنے کلاس ٹیچر کو انگریزی میں لکھی ہوئی چھٹی کی درخواست میں اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی۔
معیاری رسمی خطاب کے ساتھ شروع ہونے والی درخواست نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب طالب علم نے صرف یہ کہا، “میں نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا، نہیں آؤنگا۔ آپ کا شکریہ میں نہیں آنے والا۔
اس درخواست کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا جس میں صارفین طالب علم کی راست بازی سے کافی محظوظ ہوئے اور تعریف کا اظہار کیا۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ طالب علم نے پرنسپل لفظ کی غلط ہجے لکھی ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شہزادے کی اس درخواست کی وجہ سے پرنسپل کونے میں بیٹھ کر رو رہی ہوگی۔