انڈونیشیا میں مسلمان خواتین کے لیے مخصوص منفرد مقابلہ حسن میں شمالی افریقی کے عرب ملک تیونس کی دوشیزہ فاطمہ بن غفراش دنیائے اسلام کی ملکہ حسن قرار پائی ہیں۔
یہ منفرد مقابلہ حُسن انڈونیشیا میں منقعد کیا گیا جس میں 18 مسلم ممالک کی 18 سے 27 سال کی درمیانی عمر کی 25 دوشیزاوں نے حصہ لیا۔ ان میں چار امیدواروں کا تعلق تین عرب ممالک سے تھا۔
انڈونیشیا میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چوتھا سالانہ مقابلہ تھا جس میں جنگ وجدل سے متاثرہ شام اور عراق جیسے ملکوں کی دوش یزائوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان کی مدد کی کوشش کی جاتی ہے۔
انڈونیشیا کے شہر ‘بوگیا کارٹا’ میں منعقدہ مقابلہ حسن میں 06 مقامی دوشیزائوں، مصر اور ملائیشیا سے دو دو جبکہ فلسطین، تیونس، ایران، ترکی، جنوبی افریقا، ہولینڈ، کینیڈا، امریکا، جرمنی، نائیجیریا، بنگلہ دیش، بھارت، سنگاپور، برطانیہ،ٹرینڈاڈ اور توباگو جیسے ممالک کی ایک ایک دوشیزہ نے حصہ لیا۔
سلامی دنیا کی ملکہ حسن قرار پانے والی دوشیزہ کے انعامات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ مقابلے میں اول قرار دی گئی دوشیزہ کو کئی انعامات دیے جاتے ہیں۔ اسے حج بیت اللہ کے لیے دو افراد کے مکہ مکرمہ کے ٹکٹ، یورپ، مشرق وسطیٰ، ترکی، برونائی، ملائیشیا، بھارت اور ایران میں سے جہاں جانا چاہے تعلیمی اور ثقافتی ٹور کے اخراجات کے ساتھ ایک سنہری گھڑی جس کی مالیت 10 ہزار ڈالر یا اسی مالیت کے دینار انعام میں دیتے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے مقابلہ حسن میں شامل خواتین کے ایمان، اسلام کی سماجی سرگرمیوں اور تعلیمات کے ساتھ ساتھ ان کے اسلامی پردے اور حیا کے بارے میں فہم کو بھی جانچا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان کے تلاوت قرآن کریم کی فوقیت بھی جانچی جاتی ہے تاکہ پہلے اس کے راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کا یقین ہو جائے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما کا وزیراعظم نواز شریف کو فون ظاہر کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر ‘پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دوستانہ روابط آئندہ مزید فروغ پائیں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) اورنگی ٹائون 5نمبر میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آور متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سازی کیمپ پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ حملے میں ایم کیو ایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین، عبد اللہ شیخ اور سیف الدین خالد سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے آج ایک زخمی ہونیوالا متحدہ کارکن عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔
ایمز ٹی وی(کوئٹہ) پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلوں کے واقعات سے حالات میں تناؤ رہا جس میں اعلیٰ سطحی رابطوں سے خاصی حد تک کمی آئی ہے۔
بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے کہا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر نگرانی کے لیے موثر اقدامات کیے گیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ پاکستان کی تقریباً نو سو کلومیٹر طویل سرحد ہے جو پہاڑی سلسلے اور چٹیل میدانوں پر مشتمل ہے۔ دونوں ملکوں میں آنے جانے کے لیے یہاں چار پوائنٹس ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک یعنی تفتان پر ہی باقاعدہ قانونی طریقے سے لوگوں کی آمدو رفت ہوتی ہے۔
منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر عموماً غیر قانونی گزرگاہوں کو استعمال کرتے ہیں اور اکثر یہاں ان کی ایرانی یا پاکستانی سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوتی ہیں۔
دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز جرائم پیشہ عناصر کا پیچھا کرتی ہیں ان کے خلاف کارروائیاں بھی کرتی ہیں: اکبر حسین در
حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب نگرانی کے موثر انتظامات کرنے کے لیے ایرانی عہدیداروں سے روابط کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔
اکبر حسین درانی کا کہنا ہے کہ ایران کی بارڈر سکیورٹی فورسز ہیں، ہمارے یہاں پر ایف سی ہے تو اس قسم کی جو چیزیں ہوتی ہیں جس کو باقاعدہ طور پر جوائنٹ بارڈر کمیشن میٹنگ میں طے کیا جاتا ہے۔ اُس کے بعد جو ڈسٹرکٹ یا بارڈر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں۔۔۔ اُس کے ذریعے بھی (معاملات) کو طے کیا جاتا ہے تو یہ چھوٹے موٹے مسائل پیدا ہوتے ہیں اُس میں ہم باقاعدہ طور پر وزارت خارجہ کو بھی اپ ڈیٹ رکھتے ہیں اور دفتر خارجہ کو بھی بتاتے ہیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر کارروائیاں کرنے کی بات میں بہت زیادہ صداقت نہیں۔
"ایران کی سرحدی فورسز کی بلوچستان میں داخل ہونے اور یہاں آ کر مارنے کی بات شاید دُرست نہ ہو، انہوں نے فائر کیا تھا اور فائر سے ہمارے ایک صوبیدار شہید اور تین جوان زخمی ہوئے تھے (اس قسم کے واقعے پر) پاکستان نے باقاعدہ دفتر خارجہ سے احتجاج ریکارڈ کروایا اور سفارتی سطح پر بھی ہم نے کیا اور جو بارڈر کی سطح تھی اُس پر بھی ہم نے کیا ہے ظاہر ہے اُس کا اُس پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔"
ایران کے نائب وزیرخارجہ عبدالرضا رحمانی فضلی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اگر پاکستان ان کی سرحدی فورسز پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا تو ایرانی فورسز پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر خود کارروائی کریں گی۔
لیکن اس کے بعد دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے اعلیٰ عہدیداروں کی تہران میں ہونے والی ملاقات میں سرحد کی موثر نگرانی اور یہاں نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے متعلق مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) جمعیت علما اسلام (ف) کے زیر اہتمام اسلام آباد کنونشن سینٹر میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا پاکستان میں سب سے بڑا انسانی المیہ آئی ڈی پیز کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبرکا مقصد اپنے موقف پرقائم رہنا ہے، جو کچھ ہوسکا قبائلی علاقوں کے متاثرہ افراد کے لئے کریں گے۔
اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے لیے قبائلیوں کی قربانیاں بے شمار ہیں، فاٹا میں اگرکوئی گڑبڑہوئی تو اس کے اثرات دورتک جائینگے، قبائلی عوام پرامن ہیں اور امن کیلیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا اسلام آباد کنونشن سینٹر میں جمعیت علما اسلام (ف) کے زیر اہتمام قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں جن علاقوں کو کلئیرنس دے دی گئی ہے وہاں آئی ڈی پیز واپس جانے سے کیوں روکا جارہا ہے ، فاٹا کے آئندہ نظام کا فیصلہ وہاں کے عوام کو ہی کرنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کے عمائدین امن کے لئے چیخ رہے ہیں تو انہیں امن دے دیا جائے، اگر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو کسی کا گریبان سلامت نہیں رہے گا۔
(ایمز ٹی وی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد تیرہ درجہ ترقی کرکے اپنے کیرئیرکی بیسٹ رینکنگ، اٹھارویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی ترقی کا سفرجاری ہے، دبئی ٹیسٹ میں شاندار سینچری بنانےوالے قومی وکٹ کیپر سرفرازاحمد تیرہ درجہ ترقی پاکر اٹھارویں نمبر پر آگئے ہیں اور یہ سرفراز کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔
اسدشفیق کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہوئی اور وہ اکیسویں نمبر پرآگئے، یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں ٹام لیتھم اور برینڈن میکولم کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے اور دونوں بالترتیب 36 ویں اور 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا بدستور رینکنگ میں پہلے نمبرپر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں۔
باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پربراجمان ہیں، کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ دسویں نمبر پر آگئے جبکہ سعیداجمل ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستانی اسپنر ذوالفقاربابر تین درجہ ترقی کے بعد اٹھائیسویں جبکہ یاسرشاہ کی رینکنگ میں بھی پانچ درجہ ترقی ہوئی اور انہوں نے تیسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ کا کوٹ رادھا کشن واقعے پر از خود نوٹس، پنجاب حکومت کو 3 روز میں تحقیقات مکمل کر کے جواب جمع کرانے کا حکم ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے، ارشد مسیح اور اس کی بیوی شمع بی بی کو بھٹہ مالک یوسف گجر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے کمیشن تشکیل دیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے اور 10 ایکٹر زمین کے ساتھ بچوں کو مفت تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ جبکہ پولیس نے 16 ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے افغان حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس میں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کو مزید ایک سال تک براہ راست کارروائیاں کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت
امریکی فوجیوں کو زمینی کارروائیوں کے ساتھ فضائی کارروائی اور ڈرون حملوں کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ امریکا اور افغانستان کے درمیان جنوری 2015 کے بعد طالبان کے مقابلے کے لئے افغانستان میں 9 ہزار 800 امریکی فوجی اور 3 ہزار نیٹو ممالک کے اتحادی فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
امریکن حکام کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوجی 2015 میں طالبان کے خلاف باقاعدہ پٹرولنگ میں حصہ نہیں لیں گے، ہم زیادہ عرصے تک صرف جنگجوؤں کے خلاف آپریشن نہیں کر سکتے کیونکہ یہ لوگ طالبان کے ساتھ ہیں اور طالبان براہ راست امریکی فوجیوں اور اتحادیوں کے لئے خطرہ ہیں یا پھر القاعدہ کو مدد فراہم کرتے ہیں لہذا ہم امریکیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ قتل عام ہے، جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں اسی طرح کی صورت حال بلوچستان میں ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست پاکستان کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ قاتلوں اور ان کے سرپرستوں اور محافظوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوجائے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ہم ایسے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے جو پاکستان کے خلاف نہیں، انہوں نے دہشتگردوں کو حمایتی اور غیر حمایتی بنیادوں پر تقسیم کررکھا ہے۔ اس طریقے سے انہوں نے آدھے دہشتگردوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کی ایک مرتبہ پھر سازش کی ہے۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی پشت پر عین اس وقت چھرا گھونپا ہے جب پاک فوج کے سربراہ امریکا کے دورے پر دہشتگردوں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشل کمیشن نے پنجاب حکومت کو مجرم قراردیا لیکن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے لئے حکومت نے حکم امتناعی لیا، ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے تھر اور پنجاب میں تھل میں موت کا کھیل جاری ہے اور دونوں صوبوں میں مک مکا کی حکومتیں قائم ہیں، ان کی بنیاد عوام کی فلاح کے بجائے کرپشن ہے، اس لئے وہ اپنی سیاسی جنگ اس ظالم نظام اور حکومت کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی منزل سے نہیں ہٹے اور نہ ہی ہٹیں گے، ہماری منزل انقلاب اور اس ملک کے عوام کی تقدیر کو بدلناہے۔