جمعہ, 22 نومبر 2024


اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بالی ووڈ فلم

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بالی ووڈ فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں پاکستان میں سنی لیون کے آئٹم نمبر کے بغیر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس کے پروڈیوسرزفرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے فیصلہ کیاہے کہ ماہرہ کی بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم ’’رئیس ‘‘جس میں وہ ان کی بیوی کا کردار نبھارہی ہیں پاکستان میں سنی لیون کے آئٹم سانگ کے بغیر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں سنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’’لیلی او لیلی‘‘پر رقص کیا ہے فلمسازوں کے مطابق آئٹم سانگ کے ساتھ فلم کی پاکستان میں ریلیز اچھی نہیں ہوگی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment