ھفتہ, 23 نومبر 2024


'اُڑتے بھوت' نے متعدد افراد کو خوفزدہ کردیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اگر ہوا میں کوئی ماورائی چیز یعنی بھوت اڑتا ہوا نظر آئے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یقیناً بیشتر افراد خوفزدہ ہوجائیں گے۔

اور ایسا ہی کچھ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک 'اڑنے والے بھوت' نے سینکڑوں افراد کو خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں شمالی وسکنسن میں یہ 'دہشتناک' منظر دیکھنے میں آیا جو جہ ایک شخص کی شرارت نکلی۔

زیک کریوگر نامی شخص نے اتوار کو ایک کھوپٹری والی خوفناک شکل کے بھوت کے پتلے کو سیاہ لبادہ پہنایا اور پھر اسے پتلی سی زنجیر کے ذریعے ڈرون سے باندھ اڑا دیا۔

زیک نے ٹوئٹر پر اس مذاق کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے انکل کو اس اسٹنٹ کا کریڈٹ دیا۔

اس کا کہنا تھا 'میرے انکل کے ذہن میں اس کا خیال آیا تھا اور ہم نے اس پر عملدرآمد کیا'۔

اس کے بقول اس پتلے نے متعدد افراد کو خوفزدہ کردیا تھا مگر مجموعی طور پر یہ 'اچھا پرلطف تجربہ تھا'۔

اس ٹوئیٹ پر موجود تصویر کو 91 لاکھ بار سے زائد دیکھا جاچکا ہے تاہم اس کی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی مگر زیک اس پر کام کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment