ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایک مشہور شخصیت ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، زین ملک نے حقیقت بتادی


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ایک طرف جہاں مقبولیت بہت سے اچھے لمحات زندگی میں لاتی ہے، وہیں ایک مشہور شخصیت ہونا ہمیشہ ہی آسان نہیں ہوتا، اس بات کا انکشاف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی سوانح حیات میں کیا۔ یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی 'ان زین' نامی سوانح حیات میں زین ملک نے انکشاف کیا کہ ایسا کئی بار ہوا ہے جب ان کی مقبولیت نے انہیں اپنے کھانے تک سے دور کردیا۔ زین کا کہنا تھا، 'میں اپنے میوزک بینڈ ون ڈائیریکشن کو چھوڑنے سے قبل اس حوالے سے کبھی بات نہیں کرتا تھا، کبھی کبھی میں 2 سے 3 دن تک بھوکا رہتا تھا، تاہم بعد ازاں مجھے اس عادت کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا'۔

ون ڈائیریکشن بینڈ کے ساتھ آخری دورے کے دوران زین ملک کی صحت کافی خراب تھی۔ زین کے مطابق 'جب میں اپنی نومبر 2014 کی تصاویر دیکھتا ہوں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا بیمار تھا، یہ ایک ایسی بات ہے، جس کے حوالے سے میں نے کبھی کسی کے سامنے بات نہیں کی، تاہم جب میں نے بینڈ چھوڑا تو مجھے کھانے کے مسائل (Eating Disorders) ہوچکے تھے'۔ تاہم اس سے قبل ایک انٹرویو میں جب زین سے اس بیماری کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا تھا۔ زین کا کہنا تھا، 'مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے شیڈول کے حساب سے کم کھاتا ہوں، میں کافی مصروف رہتا تھا، لیکن اب میں اپنی ڈائیٹ بہتر کررہا ہوں'۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment