ھفتہ, 23 نومبر 2024


ڈراموں میں کام کرنے کیلئے شیڈول ترتیب دینا پڑتا ہے, حنیف راجہ

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار حنیف راجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں فنکار اب پورے ملک میں اپنے فن کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔ ذاتی طور پر میں کراچی سے زیادہ لاہور، اسلام آباد و دیگر شہروں میں شوز کیلئے مدعو کیا جاتا ہوں جسکے باعث اکثر اوقات ان شہروں کے درمیان سینڈوچ بن کر رہ جا تا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ فنکاروں کیلئے خوش آئند ہے ،آج کا فنکار ماضی کے فنکار کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے تاہم جو مسائل کا شکار ہیں ان کی ہم خاموشی سے مدد کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا فنکار حساس ہوتا ہے اسکی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے ۔ چینلز پر بیٹھ کر مدد کا تقاضا کرنا ایسا ہی ہے جیسے بھیک مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈراموں میں کام کرنے کیلئے شیڈول ترتیب دینا پڑتا ہے البتہ فی الحال فلموں کی آفرز ملنے کے باوجود کام کیلئے وقت نکال نہیں پارہا لیکن اچھا اسکرپٹ اور کردار ہوا تو ڈراموں اور شوز کی قربانی دی جاسکتی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment