ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی کے والد رام مکرجی آج صبح 4 بجے اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ رام مکرجی ہندی اور بنگالی سینماءکے نامور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سکرین رائٹر تھے۔
رام مکرجی ممبئی میں واقع مشہور فلمالایا سٹوڈیوز میں بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی رانی مکرجی کو بنگالی رومانٹک کامیڈی فلم کے ذریعے متعارف کرایا تھا جس کے بعد 1997ءمیں انہیں ہندی فلم ”راجا کی آئے گی بارات“ کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرایا۔
رام مکرجی نے رکتنادیر دھار، تومار رکتے امر سوہاگ، رکتالیکھا، ایک بار مسکرا دو، لیڈر، ہم ہندوستانی سمیت کئی فلموں کی ڈائریکشن دی۔ 2001ءمیں انہوں نے ایک ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ رانی مکرجی ان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے وہ تمام منصوبے بھی ختم کر دئیے ہیں جن کا خواب وہ کئی سالوں سے دیکھ رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے رانی مکرجی تشویش میں بھی مبتلا رہتی تھیں لیکن میں خوش ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہو گیا ہوں اور اب رانی مکرجی اپنے کام پر توجہ دے سکتی ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے رانی جیسی بیٹی ملی ہے اور میں یہ ضرور ہوں گا کہ مجھے اس پر فخر ہے۔