ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت میں فساد پدماوت پاکستان میں ریلیز کی جائے گی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت میں مشکلات کا شکار فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی جو آج سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اورشاہد کپور کی متنازعہ ترین فلم’’پدماوت‘‘آج بھارت میں ریلیز کردی گئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود فلم پر چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں مکمل طور پابندی عائد ہے جب کہ متعدد شہروں میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں، البتہ بھارت میں مشکلات کا شکار ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں گرین سگنل مل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم کو ’’یو سرٹیفیکیٹ‘‘جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے پاکستان میں ہرعمر کے لوگ بغیر کسی رکاوٹ اور احتجاج کے فلم دیکھ سکیں گے۔ پاکستان سنسربورڈ آف فلم سنسر (سی بی ایف سی)کے چیئرمین مبشر حسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیچر فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے معاملے پر بالکل بھی جانب دار نہیں ہیں۔ مبشر حسن نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ اس فلم پر اس لیے پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی تھی۔
پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹر ستیش ریڈی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے میں شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملنے کی توقع ہے، جب کہ کچھ ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا فلم میں علاؤالدین خلجی کی غلط تصویر پیش کرنے پر شاید لوگوں کی جانب سے احتجاج سامنے آئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوااور فلم کی ریلیز میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں ہوئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment