جمعہ, 22 نومبر 2024


مو سیقی کے با د شاہ استاد نصرت فتح علی خان کا 70واں یوم پیدائش

سروں اور مو سیقی کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ان کا خاندان چھے سو سال سے قوالی پیش کر رہا ہے، استاد نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر میں قوالی پیش کی اور استاد کا لقب پا یا۔ استاد نصرت فتح علی خان نے قوالی کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا اور دنیا بھر میں مقبول بھی بنایا۔ قوالی استاد نصرت فتح علی خان موسیقار ،قوال اور غزل گائیگ تھے۔انہوں نے چالیس سے زائد ممالک میں پر فارمنس کے ذایعے عوام کے دل جیتے ۔ نصرت فتح علی خان کو 1987ءمیں صدارتی تمخہ برائے حسن کا ر کردگی سے نوازا گیا۔ استاد نصرت فتح علی خان کو 1995ءمیں یو نیسکو میوزک پرائزدیاگیا۔ عظیم گلوکار نے 16اگست 1997ءکو بر طانیہ میں وفات پائی ۔ استاد نصرت فتح علی خان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment