ممبئی: سیف علی خان نے"می ٹو" مہم پر خاموشی توڑدی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ”می ٹو“مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت ہوگی کے کوئی انکی فیملی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرسکے انہوں مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کے ان کو ایسا کیوں لگتا اسکی اہم وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہر وقت ان کے گھر کی خواتین کے ارد گرد حفاظت کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں ان خواتین کی حفاظت کرنی چاہیے جن کے ارد گرد انکی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہوتاہمیں ان کے لیے ماحول کو محفوط بنانا چاہیے۔سیف علی خان نے لوگوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کو عورتوں کی عزت کرنی چاہیے۔