اتوار, 24 نومبر 2024


مودی سرکارکےفیصلےکی حمایت کرناانوپم کھیرکومہنگاپڑگیا

نئی دہلی: معروف اداکار انوپم کھیر کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
 
معروف اداکار انوپم کھیر کو اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل نیم خود مختاری اور خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے متعصبانہ عمل کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دیا۔
 
سوشل میڈیا صارفین نے انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد یاد دلائی جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ اور بھارت کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
 
کئی صارفین نے انوپم کھیر کو جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کو بھی ٹویٹ میں مینشن کیا جب کہ دیگر صارفین نے تاریخی حقائق، معلومات کی کمی اور حالات حاضرہ سے بے خبری پر انوپم کھیر کا خوب مذاق بھی اُڑایا۔
 
ایک صارف نے اقوام متحدہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا اقوام متحدہ کے بھارت سے تعلق رکھنے والے سفیر صرف نفرت اور پروپیگنڈے کو پروان چڑھاتے ہیں اور معصوم نہتے شہریوں کے قتل عام کا جواز پیش کرتے ہیں؟

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment