منگل, 03 دسمبر 2024


رابی پیرزادہ مودی کےساتھ کیاکرنے والی ہیں؟

کراچی: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں پر ظلم کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوجان سے مارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
 
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہٹلر مودی پر کشمیریوں پر ظلم کرنے کے لیے خودکش حملہ کرنا چاہتی ہیں۔
 
 
رابی پیرزادی کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے پر پورے بھارتی میڈیا میں یہ تصویر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب کچھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ کو سراہا۔
 
بعد ازاں رابی پیرزادہ نے یہ تصویر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹادی، تاہم انہوں نے یہ تصویر ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی۔
 
واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے لئے نریندر مودی کو اپنے اژدھے اور مگرمچھوں سے خوفزدہ کرچکی ہیں۔ لیکن انہیں سانپ اور مگرمچھوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پرپاکستانی محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا تھا اور غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کے لیے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment