اتوار, 08 ستمبر 2024


ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی ایک اور تصویرکی سوشل میڈیاپرچرچے

کراچی: متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل کے بعد مفتی عبدالقوی کی اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مفتی قوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی
سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر ہنگامہ مچاہوا ہے۔ لوگ حریم شاہ اور مفتی قوی کی تصویرپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کو قندیل بلوچ سے منسلک کررہے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع ترین سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آخری سیلفی ثابت ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں دیگر ملزمان کے ساتھ مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس ستمبر میں عدالت کی جانب سے مفتی قوی کو بری کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment