اتوار, 08 ستمبر 2024


معروف سینئراداکارہ نگہت بٹ 72 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں

لاہور: فلم، ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

نگہت بٹ نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں جگہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔تین دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہنے والی پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’وارث‘‘، ’’مرزا اینڈ سنز‘‘، ’’خواہش‘‘،’’پیاس‘‘ اور ’’لنڈابازار‘‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

نگہت بٹ شوگر، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔ گزشتہ برس شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے ان کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

اداکارہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اداکارہ نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment