کراچی: پاکستان کی معروف ڈرامہ نگاراورادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے جب کہ ان کے معروف ڈراموں میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں،
فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں ،قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہائش اختیار کی، فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں ٹیلی وژن انڈسٹری کاحصہ بنیں۔وہ ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔
علم و ادب کےحوالے سے غیرمعمولی خدمات پرفاطمہ ثریابجیاکوحکومت نےتمغہ برائے حسن کارکردگی اورہلال امتیا ز سے نوازا ،جب کہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزازعطا کیا، فاطمہ ثریابجیاعلالت کےبعد10 فروری2016کوانتقال کرگئی تھیں۔