( انٹرٹینمنٹ )ایمز ٹی وی ، سلمان خان حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو میں ایک گانا " میں ہوں ہیرو تیرا " گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی خا صہ مقبول ہو چکا ہے،انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کے وہ گلوکاری اپنے کیر ئیر کو چلانے ک لیے نہیں کر سکتے البتہ شارخ خان سے اپنی گلوکاری کی برابری کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہتر گلوکار ہیں ،اپنی فلم ہیرو کی ایک تقریب میں راحت فتح علی خان جنہوں نے ہیرو فلم میں ایک گانا بھی گایا ہے ان سے سوال کیا گیا کہ شارخ خان اور سلمان خان میں کون بہتر گلوکاری کرتا ہے ،جس کے جواب میں راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کا گانا سُنا ہے البتہ ابھی شارخ خان کا گانا سننا باقی ہے ،اس دوران سلمان خان نے راحت فتح کی بات کو روکتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ ہار جائیں گے اور جیت کے لیئے میرا ہاتھ خود اٹھائیں گے ،میں بے شک ان سے بہتر گلوکار ہوں، سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو 11 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے دعوی کیا ہے کہ وہ کنگ خان شارخ خان سے گلوکاری میں بہتر ہیں
- 09/09/2015
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 4292 K2_VIEWS
Leave a comment