اتوار, 24 نومبر 2024


مودی کی انتہا پسندی کے خلاف ہر طبقہ سراپائے احتجاج ہے!

مودی کی انتہا پسندی کے خلاف ہر طبقہ سراپائے احتجاج ہے! ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):مودی سرکار کی انتہا پسندی کے خلاف بھارت کا ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے، معروف شخصیات کے بعد سابق فوجی بھی سامنے آگئے اور میڈلز واپس کرنا شروع کردئیے۔ بھارت کو خطے کی سپر پاورسمجھنے والے نریندرمودی سے گھرکے معاملات سنبھالنے مشکل ہورہے ہیں۔ مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف مظالم پر مختلف شعبے کی نمایاں شخصیات نے آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجاً سرکاری ایوارڈز واپس کئے اور اب سابق فوجی بھی مودی سرکار کے خلاف احتجاج کے لئے نکل آئے اورمیڈلز واپس کرنا شروع کردئیے۔سابق فوجیوں کا کہنا ہے نریندرمودی کی حکومت خود کو جمہوری کہتی ہے لیکن اندازآمرانہ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment