ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں سی بی آئی نے اداکارسورج پنچولی کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی۔چارج شیٹ کے مطابق خود کشی سے پہلے جیا خان کے لکھے خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سورج پنجولی نے اس کی زندگی تباہ کر دی تھی،سورج کے رویوں سے تنگ آ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔جب کہ دوسری جانب سورج کے والد ادیتیہ پنجولی نے الزامات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیاہے۔واضح رہے جیا خان 3جون2013 کوممبئی میں اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
Leave a comment