ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)مہارشٹرا اسٹیٹ کمیشن فار وویمن کی سربراہ وجے رہاتھکرنے ٹی وی چینلز پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان خان نے اپنے تبصرہ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم ابھی ہم ان کے جواب کا تجزیہ کررہے ہیں اس لیے اس پر کوئی تبصرہ کرنا غلط ہوگا انھوں نے بتایاکہ سلمان خان نے کمیشن کے تیسرے نوٹس پر گزشتہ روز خود آنے کی بجائے اپنا جواب داخل کرایاتھااورکمیشن اداکارکے جواب کا جائزہ لے رہاہے اورجلد ہی اگلی کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ دوسری طرف گجرات ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سلمان کی فلم ’’سلطان‘‘ کی ریاست میں نمائش روکے جانے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔
سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ مہارشٹرا میں پابندی ہٹادی
- 15/07/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1756 K2_VIEWS
Leave a comment