جمعہ, 22 نومبر 2024


وائی فائی ڈیوائس کو ہمیشہ اونچی جگہ رکھیں

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)دورجدید میں انٹر نیٹ کے بغیررہنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے رسیا افراد کا بس چلے تو سوتے میں بھی انٹرنیٹ کے ذریعے دوستوں سے رابطے میں رہیں۔ اسی مقصد کے لیے اب تقریبا ہرگھرمیں ہی انٹرنیٹ کی سہولت باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔ وائی فائی ڈیوائس اس مقصد کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے، مگریہ ٹھیک نہ چلے یا سگنلز دھاکہ دے جائیں تو اس کی رینج باآسانی بڑھائی جا سکتی ہے۔ ماہرین اس کے لئے کچھ آسان سے ٹپس بتاتے ہیں۔ وائی فائی ڈیوائس کو ہمیشہ اونچی جگہ رکھیں۔ ایسا کرنے سے اس کے سگنلزکبھی بھی کمزور نہیں ہوں گے کیونکہ یہ سگنلز اوپر سے نیچے کی جانب سفر کرتے ہیں اس لیے وائی فائی ڈیوائس کوزمین پر رکھنے سے کمزور سگنلز آئیں گے۔ استعداد بڑھانے کے لیے وائی فائی ڈیوائس کو الیکٹرانک آلات یعنی ٹی وی، کمپیوٹر، فریج، مائیکروویو وغیرہ سے دور رکھیں۔ وائی فائی ڈیوائس سے نکلنے والے سگنلز دیواروں کی وجہ سے گھر کے آخری کونے تک پہنچتے پہنچتے قدرے کمزور ہوجاتے ہیں ۔ اس مسئلے سےچھٹکارا پانے کے لیے ڈیوائس کو ہمیشہ کسی کھلی جگہ رکھیں تاکہ دیواروں کے باعث سگنلز کمزور نہ پڑیں۔ وائی فائی ڈیوائس کے انٹینا کو مختلف سمتوں میں رکھیں تاکہ سگنلز ہرطرف جاسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment