جمعہ, 22 نومبر 2024


ستر ہزار دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایمزٹی وی(صحت)مریضوں کو آرام پہنچانے والی دواؤں کو خود مہنگائی کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ستر ہزار دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بیماری کے ستائے مریضوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ستر ہزار دوائیں مہنگی کردیں۔

ہیپاٹائٹس، دل کے امراض،شوگر، ٹی بی، کینسر اور گردے کے امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں ایک اعشاریہ تینتالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اینٹی بائیوٹک، ان ہیلر اور ٹیکے بھی اتنے ہی مہنگے ہوگئے ہیں۔

ملٹی وٹامن، درد اور مرگی کی دوائیں دو فیصد مہنگی کردی گئیں۔ کم قیمت والی دوائیں بھی اب کم قیمت نہیں رہیں گی۔ان کے نرخوں میں بھی دو اعشاریہ چھیاسی فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دوا ساز کمپنیوں کواضافے کے لیے پندرہ روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کواطلاع دینا ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment