اتوار, 24 نومبر 2024


فیس بک سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ بن گئی

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے مگر وہ اسنیپ چیٹ کی بڑھتی مقبولیت سے پریشان ہے اور اب سے واضح طور پر اس ایپ کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ جی ہاں فیس بک کی ملکیت میں موجود فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے نام سے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے اور بالکل اسنیپ چیٹ کے اسی نام کے فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

انسٹاگرام نامی یہ فیچرز آج سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو لوگوں کو اپنی مین فیڈ سے ہٹ کر محدود وقت کے 'سلائیڈ شوز' بنانے کا موقع دے گا جو 24 گھنٹوں کے بعد ڈیلیٹ ہوجائیں گے بالکل اسنیپ چیٹ کی طرح۔ اسنیپ چیٹ کی طرح ہی آپ اب انسٹاگرام تصاویر پر بھی ڈوڈلز، ٹیکسٹ اور ایموجیز ڈال سکیں گے تاکہ اسٹوری دیکھنے والے افراد انہیں دیکھ سکیں۔

آپ کے فون پر اپ ڈیٹ ہونے پر یہ فیچر ہوم فیڈ کے ٹاپ ہر ایک بار کی شکل میں نظر آئے گا اور اس کی ترتیب الگورتھم پر مبنی ہوگی۔ ان اسٹوریز کو دیکھنا البتہ اسنیپ چیٹ سے تھوڑا مختلف ہے، پہلے آپ کو کسی اسٹوری کی تصویر یا ویڈیو پر دائیں جانب ٹیپ کرنا ہوگا جبکہ بائیں جانب کرنے سے آپ دوسری اسٹوری کی جانب لے جائے گا۔

اسنیپ چیٹ کی طرح انسٹاگرام پر صارفین کے فالورز ان اسٹوریز کو دیکھ سکیں گے تاہم کسی مخصوص فرد کے لیے انہیں ہائیڈ کیا جاسکتا ہے۔ ان اسٹوریز میں وہی تصاویر یا فوٹوز شیئر کی جاسکیں گے جنھیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بنایا گیا ہوگا۔

فیس بک اس سے قبل متعدد بار اسنیپ چیٹ کو مختلف طریقوں سے پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرچکی ہے جس کے لیے نئی ایپس اور اپنی موجودہ ایپس میں فیچرز لانا بھی ہے۔ تاہم اسنیپ چیٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے تاہم فیس بک کو توقع ہے کہ اب انسٹاگرام اسٹوریز کی مدد سے وہ اس موبائل ایپ کے خطرے پر قابو پاسکے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment