ایمزٹی وی(صحت)فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں 2 مزیدمریض منتقل کردئیے گئے ہیں، اسپتال انتظامیہ نے آئسولیشن وارڈ کے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردئیے ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق لورالائی کے علاقے میختر سے ہے، دونوں باپ بیٹے ہیں، بیٹے کی حالت تشویشناک ہے،طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ بی بی صائمہ کی حالت بہتر ہے،اس وقت اسپتال میں کل 3 افراد زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کانگو وائرس کی وجہ سے آئسو لیشن وارڈ میں تعینات متعلقہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی چھیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیوں پرحاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے