اتوار, 24 نومبر 2024


کیا آپ کے آئی فون پر بھی یہ ویڈیو آئی ہے؟

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو آئندہ چند روز تک اس پر ویڈیوز چلانے سے گریز کریں کیونکہ ویب پر آج کل ایسی خطرناک فوٹیج گردش کررہی ہے جو کسی بھی آئی فون یا آئی پیڈ کو تین سیکنڈ کے اندر کریش کرسکتی ہے۔ جی ہاں واقعی ایک تین سیکنڈ کا کلپ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے اور نیچے موجود یوٹیوب ویڈیو میں اس کا ثبوت دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو کسی بھی آئی او ایس ڈیوائس کے سسٹم کو نمایاں حد تک سست اور بتدریج منجمند کردیتی ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ یہ فوٹیج فوری طور پر آئی فون کو خراب نہیں کرتی بلکہ یہ عمل تیس سیکنڈ سے ایک منٹ کے درمیان شروع ہوتا ہے اور بتدریج ناقابل استعمال ہوجاتا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کیوں آئی فون یا آئی پیڈ کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے مگر جو بات سامنے آرہی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایسی کرپٹ فائل ہے جو سفاری براﺅزر کے ذریعے سسٹم کو فیل کردیتی ہے۔ یہ بگ آئی او ایس 10 سے لے کر گزشتہ تمام آئی او ایس سسٹمز پر اثر انداز ہورہا ہے۔ اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین یہ فوٹیج بغیر کسی نقصان یا مسئلے کے دیکھ سکتے ہیں اور ایک انٹرنیٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس کلپ نے ایپل کے میک بک پرو کمپیوٹر کو بھی کریش کردیا تھا۔ خوش قسمتی سے اس ویڈیو کا ایک آسان حل بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈیوائس کو ری بوٹ کردیں، جیسے پرانے آئی فون ماڈلز میں ہوم اور پاور بٹن کو بیک وقت کچھ دیر کے لیے دبا کر رکھیں جبکہ آئی فون صارفین پاور اور والیوم ڈاﺅن بٹن کو دبائیں۔ اس سے پہلے بھی رواں سال کے شروع میں آئی فون میں اس طرح کا بگ سامنے آیا تھا مگر اس کا حل فوری طور پر سامنے آگیا تھا۔ ایپل کی جانب سے ابھی سامنے آنے والی خامی کے حوالے سے بھی حل پیش کیا جائے گا مگر اس کے لیے کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment