ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)بغیر ڈرائیور گاڑی کے بعد اب گوگل خود کار سائیکل کی تیاری کر رہا ہے بغیر ڈرائیور گاڑیوں پر کامیاب تجربوں کے بعد اب سامنے آ رہی ہے بغیر سوار سائیکل ، جی ہاں یہ ہے پیڈل سے چلنے والی سائیکل ، تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل چلانا سائیکل سوار کے لئے بھی پُر خطر ہوتا ہے اور کار سوار کے لئے بھی ، اس مشکل کو حل کرنے کے لئے گوگل نے سینسرز لگی اپنا توازن برقرار رکھنے والی سائیکل کا تجربہ کیا ہے ۔
گوگل کا کہنا ہے اس سائیکل کے بہت سے فائدے ہیں ، سینسرز کی مدد سے سائیکل سامنے سے آنے والی ٹریفک دیکھ کر خود ہی رک جائے گی ۔ اپنا توازن قائم رکھنے کی وجہ سے سائیکل سوار کے گرنے کا خطرہ کم ہے ۔ سائیکل پر بیٹھے آپ اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور بچے بھی اس پر محفوظ ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ سائیکل ماحول دوست ہے ۔ - See