اتوار, 24 نومبر 2024


ڈاکٹر عبدالقدیرراجپوت کی مدتِ ملازمت میں تو سیع

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) وزیراعلیٰ سندھ نے چارٹر انسپکشن اینڈ ایوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی مدت ملازمت میں2 سال کی توسیع کر دی ہے ۔

گورنر ہائوس میں وجاہت علی کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری سید جنید احمد کو تعینات کر دیا گیا جو جامعات کے امور دیکھیں گے۔ گورنر ہائوس کے ڈپٹی سیکرٹری نورانی بھی ریٹائر ہوگئے ہیں۔

چارٹر انسپکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی مدت 13جنوری کو ختم ہورہی تھی اب وہ مزید دو سال تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

واضع رہے کے ڈاکٹر قدیر راجپوت 12سال تک مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں ان کے 12سالہ دور میں مہران یونیورسٹی نے نمایاں ترقی کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment