ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہایو میں دونوں ہاتھوں اور پیروں سے مفلوج شخص نے اپنی سوچ سے روبوٹ کنٹرول کر لیا ۔8 سال بعد پہلی بار اپنے ہاتھ سے کھانا کھایا ۔
کلیو لینڈ کا رہائشی بل، گزشتہ آٹھ سال سے مفلوج ہے۔ ۔سائیکل حادثے کی وجہ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی اور وہ کندھوں سے نیچے کا دھڑ استعمال کرنے کے قابل نہ رہا۔
بل نے شاید سوچا نہ ہوگا کہ کبھی وہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھا سکے گا مگر سائنس کی ترقی نے ایسا کر دکھایا ہے۔
ماہرین اور ڈاکٹروں نے بل کے دماغ میں ننھی گولی جتنے دو سینسرز لگائے جو دماغ میں پیدا ہونے والی سوچ کی لہروں کو سمجھ سکتے ہیں ۔
ان سگنلز کو کمپیوٹر تک بھیجا گیا جس نے بل سے جڑے روبوٹ کو حرکت دی اور آٹھ سال میں پہلی بار اس نے خودابلے ہوئے آلو کھائے اور پانی پیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تجرباتی مرحلے پر ہے مگر اب ایسے مریضوں کے لیے اندھیرے میں امید کی کرن روشن ہوگئی ہے۔