ھفتہ, 23 نومبر 2024


سام سنگ اور آئی فون کی ہیواوے کے نئے اسمارٹ فون سے مات

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنی آنر سیریز کا فلیگ شپ اسمارٹ فون آنر 8 پرو متعارف کرادیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے کسی طرح بھی سام سنگ یا آئی فون سے کم نہیں۔ آنر 8 پرو 5.7 انچ کی کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کے ساتھ ہے جس میں ہیواوے کی 960 اوکٹا کور چپ کو مالی جی 71 گرافک چپ کا سہارا دیا گیا ہے۔ اسی طرح سکس جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ ہیواوے کے حال ہی میں سامنے آنے والی فون پی ٹین کے برعکس اس نئے فون میں فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ کی بجائے بیک پر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ کیمرے کے لیے ہائی ائٹس کے نام سے ایک نیا فیچر دیا گیا ہے جو کہ خودکار طور پر ویڈیو اسٹوریز تیار کرتا ہے۔ فون میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے جو کہ فیس بک کی روزمرہ کی عادتوں کی پیشگوئی کرکے پیج کو تیزی سے لوڈ کرتا ہے۔ ویسے تو اس کی اسکرین ایل جی جی سکس کی طرح مکمل بہت بڑی یا سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کی طرح خم والی تو نہیں مگر راﺅنڈ ایج اور موٹائی بہت ہونے کی وجہ سے فون کافی خوبصورت نظر آتا ہے۔ ویسے آنر سیریز کو پی سیریز کا سستا ورژن مانا جاتا ہے اور یہ کسی حد تک ٹھیک بھی ہے۔ پی ٹین میں بیس میگا پکسلز کا مونو کرامٹک سنسر دیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ لائیسا کا نام بھی جڑا تھا، جو آنر ایٹ پرو میں نہیں مگر باقی فیچرز ملتے جلتے ہیں، فوٹوگرافی کے لحاظ سے اسے کمپنی نے بہترین فونز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ تاہم جب قیمت کی بات ہو تو آنر 8 پرو کی قیمت 591 ڈالرز (لگ بھگ 62 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ پی ٹین پلس کی قیمت 846 ڈالرز (88 ہزار روپے سے زائد) ہے۔ اس فون کو بیس اپریل کو باقاعدہ طور پر مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment