جمعہ, 22 نومبر 2024


جگر کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک کم

ایمزٹی وی(صحت)برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر اور اس کے غیر فعال ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی کا استعمال جگر کے لیے مفید ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈر نے بتایا کہ جگر کے امراض بڑھ رہے ہیں اس لیے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیا کا من پسند مشروب ”کافی“ جگر کے امراض کے خلاف معاون ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment