ھفتہ, 23 نومبر 2024


5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

 

ایمزٹی وی(صحت)شہر کے 6اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔ مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 20لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیاگیا ہے ۔
عملے کی حفاظت کے لئے 5ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔مہم اپنے پہلے روز معمول کے مطابق تمام اضلاع میں جاری رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو 8کیسز سامنے آئے تھے اور تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک سے آج تک پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment