جمعہ, 22 نومبر 2024


انرجی ڈرنک کا استعمال ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث

 

یکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انرجی ڈرنکس شریانوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہیں جس کے نتیجے میں اہم اعضاءکی جانب خون کا بہاﺅ کم ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق کو کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ نتائج سے انرجی ڈرنکس کے زیادہ استعمال اور میٹابولک سینڈروم کے درمیان ممکنہ میکنزم پر پہلی دفعہ روشنی ڈالی گئی ہے۔ بیشتر انرجی ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں پینے سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے جس سے خون کی شریانیں سکڑتی ہیں، جس سے اہم اعضاء تک خون کے بہاﺅ میں کمی آتی ہے۔آج کل کے نوجوانوں میں انرجی ڈرنکس کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج آئندہ ہفتے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment