کراچی: پاکستان میں ملکی سطح پر شوگر سے بچاؤ کا قومی پروگرام شروع کیا جائے تاکہ آنے والے سالوں میں لاکھوں افراد کو اموات اورمعذوری سے بچایا جاسکے۔ ذیابیطس کے مرض کا سستا اور مفید ترین علاج عوام میں آگہی پھیلانا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ماہرین ذیابیطس نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کراچی چیپڑ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا
تقریب میں ماہر طب میں پروفیسر صمد شیرا، پروفیسر ذمان شیخ، پروفیسر اعجاز وہرا، لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر پروفیسر جاوید اکرام، پروفیسر عبد الباسط، پروفیسر علی محمد انصاری، پروفیسر بھکاررام، پروفیسر سعید حام،د پروفیسر مشہود عالم، پروفیسر شبین ناز مسعود اور پروفیسر خالد منصور شامل تھے۔
اس موقع پر ماہرین طب نے کیک کاٹ کر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے کراچی چیپڑ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے ماہرین کو شیلڈ پیش کی گئیں۔