ھفتہ, 23 نومبر 2024


کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین نے اہم تجاویز دے دیں

کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے طیاروں میں سفر کرنے سے متعلق طبی ماہرین نے تجویز دی ہے مسافر کھڑکی والی سیٹ کو ترجیح دیں اور بلاوجہ گھومنے سے پرہیز کریں۔
 
تفصیلات کے مطابق نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں 98,424 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 55,640 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,042 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,552 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
 
طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ طیاروں میں سفر کرنے والے افراد کھڑکی والی نشت کو ترجیح دیں اور کھانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرے ٹیبل کو جراثیم سے پاک کرکے استعمال کریں۔
 
طبی ماہرین کے مطابق کھڑکی کو بھی صاف کریں، اسکرین کو ٹشو پیپر کے ذریعے ٹچ کریں اور ماسک پہنیں جو جرایثم سے بچاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment