جمعہ, 22 نومبر 2024


ایپل واچ او ایس 7 میں ہاتھ دھونے کی تاکید بھی شامل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت نے سختی سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی تاکید کی ہے جس میں اب سے ایپل واچ بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس میں ایپ واچ آپریٹنگ سسٹم (او ایس) 7 متعارف کروائی جس میں پہلے کے مقابلے میں کچھ نئے فیچرز شامل کیے گئے۔
 
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق ایپل واچ او ایس 7 کے نئے فیچرز میں عالمگیر وبا کورونا کے باعث ایک  آٹومیٹک ہینڈ واشنگ ڈیٹیکشن فیچر شامل کیا گیا ہے جو 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کو یقینی بنائے گا۔
یعنی جب بھی صارف ہاتھ دھوئے گا تو ایپل واچ میں مذکورہ فیچر کی مدد سے 20 سیکنڈ کا دورانیہ شروع ہوجائے گا اور 20 سیکنڈ مکمل ہونے کے بعد یہ نشاندہی کردے گی کہ ہاتھ دھونے کا دورانیہ پورا ہوچکا ہے۔ اس فیچر کے حوالے سے ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے لوگوں کو بار بار ہاتھ دھونے کا خیال رہے گا جس سے ان کی صحت کی حفاظت ہوگی۔
 
یہ فیچر ایپل ہیلتھ ایپ میں ہاتھ دھونے کا ریکارڈ بھی برقرار رکھے گی جس میں فریکوئنسی اور ڈیوریشن واضح ہوگا۔
اس کے علاوہ ایپل واچ او ایس 7 میں سلیپنگ ٹریک اور ورک آؤٹ کے لیے ڈانسنگ فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment