اتوار, 24 نومبر 2024


اینڈرائیڈ کی ایک ایپ میں تھری ڈی ٹچ متعارف

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) ایپل کے نئے آئی فون سکس ایس کا سب سے اہم فیچر تھری ڈی ٹچ کو قرار دیا گیا ہے اور اب یہ کسی حد تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام کے اینڈرائیڈ ورژن میں تازہ ترین اپ ڈیٹ میں آئی او ایس ایپ کے تھری ڈی ٹچ یوزر انٹرفیس کو بھی دو بڑی تبدیلیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ ایک تو یہ کہ نیا فیچر صرف انسٹاگرام ایپ میں دستیاب ہوگا اور اس فیچر کو ایکٹی ویٹ کرنے کے لیے دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا جس کی وجہ اینڈرائیڈ فونز کی دباﺅ سے متعلق حساس اسکرینیں نہ ہونا ہے۔

تو پھر اس نئے فیچر کس لیے ہے ؟ اگر آپ ایپ میں تصاویر میں خود کو تلاش کررہے ہو، کوئی مخصوص ہیش ٹیگ سرچ کررہے ہو یا کسی کی پروفائل دیکھنا چاہتے ہو، آپ تھمب نیل اور ایپ کے پیش منظر میں موجود کارڈ ' peek ' کو کچھ دیر تک پریس کیے کریں۔ جب کارڈ اوپر آجائے تو اپنے انگوٹھے یا انگلی کو نیچے ان تین بٹن کی جانب لے جائے جہاں سے فوٹو کو لائیک، سینڈ وغیرہ کرتے ہیں۔

اگرچہ اس فیچر کو انقلابی پیشرفت کہنا تو درست نہیں مگر اینڈرائیڈ ورژن کی انسٹاگرام ایپ میں اس کا اضافہ بہترین ضرور ہے کیونکہ اس کے لیے کسی خصوصی اسکرین کی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے ورژن 7.13.0 کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہے جو ابھی گوگل پلے اسٹور پر تو موجود نہیں تاہم جلد وہاں دستیاب ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment