منگل, 17 ستمبر 2024


اسپین ماہرین کی نئی ایجاد، نمک سےچارج ہونیوالی موبائل بیٹری تیار

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) اسپین کے سائنسدانوں نے سوڈیم نمک سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری بنالی ہے۔ماہرین نےاس بیٹری کوسوڈیم آئن سیل کانام دیاہے، بیٹری فرانس کےنیشنل سنٹر آف سائنٹفک ریسرچ میں تیارکی گئی ہے۔

سوڈیم آئن سیل بیٹری ڈبل اےبیٹری سےملتاجلتامجموعہ ہےجو لیپ ٹاپ اورکمپیوٹر وغیرہ میں استعمال کیاجاتاہے، سوڈیم آئن سیل کی سب سےخاص بات سوڈیم ہےجولیتھیم سےہزارگنازیادہ کثرت میں میسرہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈیم آئن بیٹری کاپراجیکٹ ابھی تک لیبارٹی کے پیمانے پر ہی آزمایا گیا ہےتاہم جدید دورمیں یہ پراجیکٹ انرجی جمع کرنے کے لحاظ سے اہم ثابت ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment