اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان میں جدید مائیکروسافٹ لومیا اسمارٹ فونز متعارف

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے پاکستان بھر میں ڈبل سم والے اسمارٹ فون لومیا 550، 950 اور 950 ایکس ایل کی متعارف کروا دیے ہیں جوکہ ملک بھر میں 24 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔ لومیا 950 اور 950 ایکس ایل ماڈلز پہلے اسمارٹ فون ہیں جن میں ونڈوز 10 موجود ہے۔ ان میں اسمارٹ فونز کے لئے جدید فیچرز جیسے ونڈوز ہیلو بیٹا اور کونٹینیم شامل ہیں ۔

لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل فونز میں کونٹینیم فیچر موجود ہے اور فون کے ساتھ ملنے والے مائیکروسافٹ ’ڈسپلے ڈوک ‘کے ذریعے صارفین موبائل فون میں موجود ونڈوز 10 کو اپنے مانیٹر یا ٹی وی کے ساتھ منسلک کرکے پرسنل کمپیوٹر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں ونڈوز 10 کی ایپس جیسے مائیکروسافٹ آفس کو بھی کی بورڈ اور ماؤس پی سی کی طرح چلایا جاسکتا ہے ۔

ایچ ڈی ڈسپلے، 20 میگا پکسل کیمرے اور 4Kویڈیو ز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل صارفین کو بالترتیب 65 ہزار اور 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

لومیا 550 کے بارے میں انہوں نے بتایا، "کم قیمت کے حامل لومیا 550 میں 4Gچلایا جاسکتا ہے اور ونڈوز 10 کے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا یہ ڈبل سم والا لومیا 550 ساڑھے 13 ہزار روپے کی پرکشش قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment