ایمز ٹی وی(صحت)ہفت روزہ سائنسی جریدے’ نیچر‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس ویکسین سے خود جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناکر کینسرسے لڑنے کے قابل بنایا جاسکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس کے آزمائشی طور پر حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد اس ویکسین کے ذریعے انسان کے جسم کو کینسرسے لڑنے اور اس سے دفاع کے قابل بنانے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
ماہرین کے مطابق کینسر خلیات (سیلز) بھی عام خلیات کی طرح ہوتے ہیں لیکن جسم کا دفاعی نظام انہیں نظرانداز کردیتا ہے، کینسر پھیلتے وقت جلن اور تکلیف کے سگنل خارج کرتا ہے اور اس طرح امنیاتی نظام کو بیدار کرسکتا ہے۔ ہالینڈ کی ریڈ باؤنڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق انسانوں پر اس کی مزید آزمائش بہت اہم اور دلچسپ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امیونوتھراپی کینسر کے علاج میں امید کی نئی کرن ہے کیونکہ اس کے غیرمعمولی نتائج سامنے آئے ہیں۔