منگل, 26 نومبر 2024


برازیل میں وٹس ایپ پرلگی پابندی اٹھالی گئی

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)برازیل میں پیرکوجج مارسل مایا نے وٹس ایپ کے استعمال پرپابندی عائد کی تھی۔ انھوں نے منشیات سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے موقع پر حکم دیا تھاکہ ملک بھرمیں وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے۔

ان کے اس حکم کے بعدملک بھر میں موبائل سروسز استعمال کرنےوالے صارفین وٹس ایپ استعمال نہیں کرپارہے تھے تاہم وائی فائی اور وی پی این پر وٹس ایپ کا استعمال ممکن تھا۔

بدھ کو اپیلٹ عدالت کے حکم پر وٹس ایپ پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ برازیل میں وٹس ایپ کی سروس بحال ہونے پر وٹس ایپ کے سی ای او جان کوم نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ جان کوم نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ہمیں خوشی ہے کہ برازیل کی عوام کی کوششوں سے وٹس ایپ کی سروس دوبارہ بحال ہوگئی ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment